وزیراعظم اور انکے خاندان کی خدمت کرنے والا میٹرک پاس پائیلٹ ڈی ایم ڈی مقرر

کاشفی

محفلین
وزیراعظم اور انکے خاندان کی خدمت کرنے والا میٹرک پاس پائیلٹ ڈی ایم ڈی مقرر
Capt.Humayun_8-1-2013_111989_l.jpg

کراچی …قومی ایئرلائن میں نوازنے کی ایک اور مثال قائم ہوگئی، دوران سفر طیاروں میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کی آوٴ بھگت کرنے والے میٹرک پاس پائیلٹ کو پی آئی اے کا ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر بنادیا گیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد پی آئی اے ملازمین میرٹ کی بحالی کے خواب دیکھ رہے تھے لیکن ان خوابوں کی تعبیر انتہائی بھیانک مل رہی ہے جوہے میرٹ کی ٹارگٹ کلنگ ۔ وزیر اعظم نے پہلے اپنے دوست شجاعت عظیم کو ایوی ایشن کا مشیر بنایا اور ان کی مشاورت پر تمباکو کی فیکٹری میں کام کا تجربہ رکھنے والے اسلم خالق کو پی آئی اے کا چیرمین بنایا۔میرٹ کے برخلاف کی گئیں دونوں تقرریاں سپریم کورٹ کے حکم پر کالعدم ہوگئیں لیکن نوازنے کا حوصلہ کم نہیں ہوااور اب ایک چہیتے میٹرک پاس پائیلٹ کو پی آئی اے کا ڈپٹی منیجنگ ڈائرکٹر ایڈمن اینڈ آپریشنز مقرر کردیا گیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق اس عہدے پر کیپٹن ہمایوں جمیل کا تقرر سراسر غیرقانونی ہے کیونکہ اسامی نہ ہونے پر کیپٹن ہمایوں جمیل کیلئے یہ عہدہ خاص طور پر تخلیق کیاگیاجوسپریم کورٹ کے دو عہدے نہ رکھنے کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔اب کیپٹن ہمایوں جمیل طیارہ اڑا کر لاکھوں روپے تنخواہ پائیں گے اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے کے مزے الگ ہوں گے۔چہیتے پائیلٹ نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا حکم یہ جاری کیا کہ ان کیلئے ایک دفتر کراچی اور دوسرا اسلام آباد میں بنایا جائے۔ذرائع کہتے ہیں کہ کیپٹن ہمایوں جمیل کی اہلیت یہ ہے کہ وہ پروازوں میں میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو زبر دست پروٹوکول فراہم کرتے ہیں۔ جن پروازوں پرشریف خاندان کو سفر کرنا ہوتاہے ان پر کیپٹن ہمایوں جمیل خاص طور پر اپنی ڈیوٹی لگواتے ہیں ، مبینہ چاپلوسی پر وہ دو بار انعام سے نوازے گئے ہیں۔ نواز شریف کی سابقہ حکومت میں بھی کیپٹن ہمایوں جمیل کو ڈائریکٹر ایڈمن لگایا گیا تھا۔ اور اب 20 کروڑ روپے روزانہ نقصان کے سبب پی آئی اے کی ڈولتی کشتی میں وزیراعظم کے حکم پر ایک اور بھاری پتھر ڈال دیا گیاہے۔
 
کاشفی تم کیوں جل رہے ہو ۔۔۔۔۔۔ اوہ بھائی کچھ حاصل کرنا ہے تو کچھ کھانا پکانا سیکھ ہی لو پائے بنانا سیکھ لو ۔۔۔۔۔ تکے بنا سیکھ لو ۔۔۔۔ شب دیگ بنانا سیکھ لو ۔۔۔۔ دیکھ لو ان کھابوں کی بدولت لوگ کہاں کہاں تک پہنچ گئے ۔۔۔۔۔۔ پتہ نہیں یہ گنجے ملک کو کس ڈگر پر لے جاریے ہیں
 

سید ذیشان

محفلین
کاشفی کیا خبر لائے ہیں آپ۔ ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا ہے۔ خاص طور پر یہ الفاظ "مبینہ چاپلوسی" اور جناب کی صورت مبارک کا دیدار، killer combination ہے!
 

کاشفی

محفلین
کاشفی تم کیوں جل رہے ہو ۔۔۔ ۔۔۔ اوہ بھائی کچھ حاصل کرنا ہے تو کچھ کھانا پکانا سیکھ ہی لو پائے بنانا سیکھ لو ۔۔۔ ۔۔ تکے بنا سیکھ لو ۔۔۔ ۔ شب دیگ بنانا سیکھ لو ۔۔۔ ۔ دیکھ لو ان کھابوں کی بدولت لوگ کہاں کہاں تک پہنچ گئے ۔۔۔ ۔۔۔ پتہ نہیں یہ گنجے ملک کو کس ڈگر پر لے جاریے ہیں
اسمیل آئی ہے کیا جلنے کی روحانی دوست۔۔؟:) میں جل نہیں ریا ہوں۔۔جلا ریا ہوں۔۔بغیر آگ کے۔۔:grin: جس کی وجہ کر بہت سے لوگ اِدھر نہیں آریے ہیں۔۔۔:)
 
Top