وزن کم کرنے میں مدد

انسانی جسم بھی ایک مشین کی طرح کام کرتا ہے لیکن اگر اس مشین میں وزن یا موٹاپا آجائے تو یہ مشین بہت سی بیماریوں کی جکڑ میں آ جاتی ہے اب سوال یہ ہے ہم اپنی مصروف زندگی میں ایسا کیا کریں کہ یہ مشین صیح طرح سے کام بھی کرتی رہے اور ہمارا معمولات زندگی بھی متاثر نا ہو وزن اور موٹاپا کم کرنے کے بہت سے طریقے یوٹیوب پر موجود ہیں لیکن کوئی خاص کارآمد نہیں
باقاعدگہ سے وزن کا حساب رکھنا اس میں چھ کلو اضافی کمی کا سبب بنا تھا
سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ جو لوگ اپنا وزن روزانہ چیک کرتے تھے وہ نہ صرف فضول خوراک سے دور رہے بلکہ انہیں وزن میں روزانہ کمی دیکھ کر ہمت اور جذبہ بھی ملااور ان لوگوں نے مزید محنت کی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک کامیاب نفسیاتی حربہ ہے جسے ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ یہ تحقیق ڈیوک یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے ماہرین نے کی ہے اور اسے سائنسی جریدے ”جرنل آف اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈٹیٹکس“ میں شائع کیا گیا ہے۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے وزن اور موٹاپا کم کرنے کا اگر کوئی ایسا نسخہ جانتے ہیں جو مفید ہو تو ضرور شئیر کریں
شکریہ
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
وزن کم کرنے کا صرف ایک ہی مجرب نسخہ ہے، سر کو دائیں سے بائیں اور بائیں سے دائیں پھیرنا ہر اُس وقت جب کوئی کچھ کھانے کو کہے :)
 
انسانی جسم بھی ایک مشین کی طرح کام کرتا ہے لیکن اگر اس مشین میں وزن یا موٹاپا آجائے تو یہ مشین بہت سی بیماریوں کی جکڑ میں آ جاتی ہے اب سوال یہ ہے ہم اپنی مصروف زندگی میں ایسا کیا کریں یہ یہ مشین صیح طرح سے کام بھی کرتی رہے اور ہمارا معمولات زندگی بھی متاثر نا ہو وزن اور موٹاپا کم کرنے کے بہت سے طریقے یوٹیوب پر موجود ہیں لیکن کوئی خاص کارآمد نہیں
باقاعدگہ سے وزن کا حساب رکھنا اس میں چھ کلو اضافی کمی کا سبب بنا تھا
سائنسدانوں نے معلوم کیا کہ جو لوگ اپنا وزن روزانہ چیک کرتے تھے وہ نہ صرف فضول خوراک سے دور رہے بلکہ انہیں وزن میں روزانہ کمی دیکھ کر ہمت اور جذبہ بھی ملااور ان لوگوں نے مزید محنت کی۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک کامیاب نفسیاتی حربہ ہے جسے ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ یہ تحقیق ڈیوک یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا کے ماہرین نے کی ہے اور اسے سائنسی جریدے ”جرنل آف اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈٹیٹکس“ میں شائع کیا گیا ہے۔
تمام دوستوں سے گزارش ہے وزن اور موٹاپا کم کرنے کا اگر کوئی ایسا نسخہ جانتے ہیں جو مفید ہو تو ضرور شئیر کریں
شکریہ
میں بہت مستقل مزاجی سے وزن چیک کرتا ہوں، لیکن یہ چیز مجھے کچھ کھانے سے نہیں روکتی۔ اور نہ ہی وزن میں کوئی فرق پڑا ہے۔
 
pic_1478097194.jpg

وزانہ 10 سے 15 منٹ تک سائیکل چلانا وزن اور موٹاپے کو کم کرتا ہے
نوٹ ، صبح ، شام کا وقت مفیدہے دوپہر اور دھوپ میں سائیکلنگ نہیں کرنی
 
ویسے ہم نے پڑھا ہے سفید تمام اشیاء کھانا بند کر دیں جب تک آپ موٹاپا اوروزن کم کرنے کا کورس کر رہے ہیں
مثال کے طور پر ، چینی ، چاول ، آٹا ، نمک وغیرہ یہ کہاں تک بہتر ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے ہم نے پڑھا ہے سفید تمام اشیاء کھانا بند کر دیں جب تک آپ موٹاپا اوروزن کم کرنے کا کورس کر رہے ہیں
مثال کے طور پر ، چینی ، چاول ، آٹا ، نمک وغیرہ یہ کہاں تک بہتر ہے
کاربو ہائیڈریٹس کا استعمال محدود کرنا مقصود ہے اس سے۔ یوں تو سبزیوں اور پھلوں میں بھی کاربز ہوتی ہیں لیکن جو چیزیں آپ نے لکھی ہیں یہ تو کاربز سے بھری پڑی ہوتی ہیں یعنی ان میں اتنی ہی زیادہ کیلوریز ہوتی ہیں اور اگر ان کیلوریز کو استعمال یعنی جلایا نہ جائے تو یہ فیٹس یا چربی کی شکل میں جمع ہوتی چلی جاتی ہیں اور ایک بار چربی چڑھ گئی تو وہ پھر مشکل ہی سے اترتی ہے، اسی لیے وزن کم کرنے یا وزن کو برقرار رکھنے لے لیے سبزیوں اور پھلوں کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کسی ستم ظریف نے فرمایا ہے کہ دنیا میں بہت سے الگ الگ نشے ہیں لیکن جیسا نشہ کاربو ہائیڈریٹس کا ہے ویسا کوئی نہیں اور یہ چھوٹتا بھی نہیں۔ ساؤتھ ایسٹ ایشیا کی ڈیڑھ دو ارب آبادی اسی "نشے" پر زندہ ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین
pic_1478097194.jpg

وزانہ 10 سے 15 منٹ تک سائیکل چلانا وزن اور موٹاپے کو کم کرتا ہے
نوٹ ، صبح ، شام کا وقت مفیدہے دوپہر اور دھوپ میں سائیکلنگ نہیں کرنی
درست ہے لیکن یقین مانیے کہ اگر صبح 15 منٹ سائیکل چلا کر یعنی لگ بھگ 150 سے 250 کیلوریز جلا کر ناشتے میں دو پراٹھے وہ بھی انڈوں کے ساتھ یا آلو بھرے پراٹھے وغیرہ کھا لیے جائیں تو وزن بجائے کم ہونے کے مزید بڑھے گا :)
 
فرقان احمد

محفلین
لیجیے، ذاتی تجربات کے ساتھ ہم حاضر ہیں۔

1۔ کھانا کھانے کے بعد کم از کم ایک گھنٹے تک پانی نہ پئیں۔
2۔ کھانا تناول کرنے کے بعد ذرا سا چل پھر لیں، یعنی کہ پندرہ منٹ تک۔
3۔ بہت زیادہ ایکسرسائز کبھی نہ کریں، الا یہ کہ آپ سپورٹس مین ہو یا ایسا کرنا آپ کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا حصہ ہو۔ ہمیشہ ہلکی پھلکی ایکسرسائز کریں اور مستقل مزاجی سے اس پر قائم کریں۔
 
Top