ورڈ پریس 2.8 کے اردو ترجمے کی تیاری

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ورڈپریس 2.7 کے اجراء کے موقعے پر میں نے ورڈپریس کے سادہ پیکج میں اردو سپورٹ شامل کرنے کی بجائے اس کا ایک سپر پیکج تیار کرنے کا ارادہ کر لیا۔ بعد میں اس کی وجہ سے جب کام بہت زیادہ بڑھ گیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ پہلے اردو پریس کا عام پیکج تیار کر لینا بہتر رہے گا۔ کچھ روز قبل ورڈپریس 2.8 کا اجراء ہوا تو میں نے محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر اردو پریس 2.8 کا تحفہ دینے کا ارادہ کیا۔ :) لیکن اس کی راہ میں تقریبا 650 غیر ترجمہ شدہ سٹرنگز حائل تھیں۔ :( بہرحال میں بھی یہ باقی ماندہ سٹرنگز ترجمہ کرنا شروع کر دیں۔ اس کے لیے میں اپنی لوکل انٹرانس کی انسٹالیشن کا استعمال کر رہا ہوں۔ اب صرف پانچ سٹرنگز باقی رہ گئی ہیں۔ ترجمہ مکمل ہونے کے بعد میں ورڈپریس کو اردو پریس کے قالب میں ڈھالنے کے کام کا آغاز کر سکتا ہوں۔ میری کوشش یہ ہوگی کہ اس میں کم از کم انگریزی مراسلات کی گنجائش رکھی جائے۔ اس کی تفصیل علیحدہ پوسٹ میں عرض کروں۔ فی الحال مجھے آپ دوستوں کا ورڈپریس کے اردو ترجمہ پر نظر ثانی کے لیے تعاون درکار ہے۔ میں نے یہ ترجمہ کافی عجلت میں کیا ہے اور اس لیے اس کے معیار کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ حسب معمول تکنیکی اصطلاحات کے ترجمے سے ناواقفیت کے باعث کئی مرتبہ ٹرانسلٹریشن سے کام چلانا پڑا ہے۔ اور بعض اوقات تو انگریزی کو ہی بطور اردو ترجمہ کاپی کر دیا جیسے کہ Id, V-Align وغیرہ۔ :confused: اب میں چاہتا ہوں کہ اردو پریس میں شامل کرنے سے قبل اس ترجمے کی کم از کم ایک مرتبہ نظر ثانی کر لی جائے۔ میں کچھ دوستوں کو اس ترجمے کی ڈاؤنلوڈ کا ربط فراہم کر دوں گا۔
والسلام
 

arifkarim

معطل
شکریہ۔ ایک کاپی جیسباڈی صاحب کو بھی بھیج دیں۔ ایسا ترجمہ واپس ملے گا جسکو سمجھنے کیلئے لغت کی ضرورت پڑے گی!
 
Top