ورڈ پریس 2.7 فائنل ورژن جاری

نبیل

تکنیکی معاون
اطلاعات کے مطابق مقبول عام بلاگنگ سوفٹویر ورڈپریس کا ورژن 2.7 بالآخر جاری کر دیا گیا ہے۔ نئے ورژن میں شامل کی گئی فیچرز کے بارے میں مذکورہ ربط پر پڑھا جا سکتا ہے۔ اب جبکہ ورڈپریس 2.7 ریلیز کیا جا چکا ہے تو اس کے اردو ورژن کی تیاری کا کام بھی شروع کر دیا جائے گا تاکہ اردو پریس کو بھی جلد از جلد اس ورژن پر اپڈیٹ کیا جا سکے۔
 
بالکل اور میں نے ابھی ابھی ہی ڈاؤن لوڈ کیا ہے۔ کووووول ہے۔ اوپن پیڈ پلگ۔ان کے حوالے سے ایک خاص بات یہ نوٹ کی ہے کہ پہلے پوسٹ ایڈیٹر میں تو اوپن پیڈ چلتا تھا لیکن Excerpt پر نہیں (جہاں پوسٹ کا خلاصہ لکھتے ہیں) مگر اب دونوں جگہ اوپن پیڈ کام کررہا ہے۔ :)
 
Top