ورڈ پریس کے کچھ تراجم

الف عین

لائبریرین
ورڈ پریس کے کچھ تراجم میں دیکھ رہا ہوں۔ ایک جگہ
Retrieve
دیا گیا ہے۔ میں نے اسے باز حصول کر دیا ہے۔
کلمہ شناخت کو کلمۂ شناخت کر دیا ہے۔ لیکن ایک مسئلہ سامنے آیا ہے (کچھ اور بھی ہیں وہ بعد میں)
ایک سٹرنگ ہے:
Protected Comments: Please enter your password to view comments.
اور اس کا ترجمہ دیا گیا ہے:
آپ پر تبصرے جو ردی نہیں واپس اکیسمٹ میں شامل کردئیے جائیں گے چونکہ یہ اپنی غلطیوں سے سیکھتا اور بہتر ہوتا ہے
یہ کہاں سے آ گیا؟
پروٹیکٹیڈ کا کیا ترجمہ کیا جائے۔ محفوظ؟؟
 

دوست

محفلین
باز حصول کا مطلب کیا دوبارہ حصول ہی بنتا ہے؟؟
پروٹیکٹ کا محفوظ ہی ترجمہ بنتا ہے۔ کوشش بہت کی لیکن اور ترجمہ نہیں بن پایا مجھ سے۔
یہ ایسا ہے کہ دو تین بار فائل اپگریڈ کی گئی ہے۔ 1.5 سے 2 پھر 2.0.4 پر جس کی وجہ سے ڈوروں میں‌ فرق آگیا ہے۔
اب اگلا ورژن آچکا ہے 2.0.5۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکر ابھی تو زکریا نے این ٹرانس پر اس نئے ورژن کو اپ لوڈ کیا ہے اور ان کے ربط سے ہی میں اسے کھول رہا تھا۔ یہ نیا ورژن ہی ہے یعنی جس کا کچھ ترجمہ ہو چکا ہے۔
 

دوست

محفلین
جی ٹھیک۔ ویسے اب یہ ہوجانا چاہیے۔
بہت دیر ہوگئی ہے۔ اب اس کا اردو ورژن جاری ہونا چاہیے۔
 
Top