ورڈ پریس کی تھیمزاور ان کی اردو میں کسٹمائزیشن

hakimkhalid

محفلین
ورڈ پریس 2.0x کی ڈیفالٹ تھیم جسے نبیل سَر نے اردو کے لیے کسٹمائز کیاہے ۔درج ذیل ربط پر اپلائی ہے۔

http://wp.ueuo.com/hkblog1/

اس تھیم کے حصول کےلیے یہاں کلک کریں۔

اوردرج ذیل ربط پر زکریا سَر کی کسٹمائز شدہ ورڈ پریس 2.0x کی ڈیفالٹ تھیم اپلائی کی گئی ۔

http://wp.ueuo.com/hkblog/

اس تھیم کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ماہرین اور اراکین محفل سے مزید اردو تھیمز اس دھاگے میں ارسال کرنے کی درخواست ہے۔

شکریہ
 

دوست

محفلین
حکیم صاحب میں نے دیکھا ہے۔
ابھی پوسٹ کے عنوان کو اردو فونٹ میں نہیں دیکھا جاسکتا۔نبیل بھائی کے تھیم میں۔
زکریا بھائی والا تھیم شاید ٹھیک طرح لاگو نہیں کرسکے آپ۔ اگر غور کریں تو اس کی سمت بھی وہی ہے اور فونٹ بھی۔ میرے بلاگ پر دیکھیں وہاں زکریا بھائی نے خود سے تھیم چڑھایا تھا۔ وہ ٹھیک لاگو ہوا ہے۔ سب کچھ عین پرفیکٹ۔
ویسے میں بھی ماہر بننے کی کوششوں‌ میں مصروف ہوں اور تھیم یہاں پوسٹ کروں گا انشاءالل۔ بس یہ پتا چل جائے کہ اس کے لیے کیا کیا درکار ہے۔
صرف سٹائل شیٹ میں تبدیلی یا اور بھی کچھ کرنا پڑتا ہے۔
وسلام
 

hakimkhalid

محفلین
دوست!

زکریا اور نبیل سَر جو معلومات بہم پہنچاتے ہیں ان سے معمولی شد بد رکھنے والا بھی وہ کام بعینہ کر گزرتا ہے ۔خواہ وہ خود نہ بھی کریں۔

مجھے تو دائیں سمت اور فونٹس صحیح دکھائی دے رہے ہیں۔ہاں نبیل بھائی والی تھیم کی سمت بائیں طرف ہے۔میں نے ابھی ان کے ہیڈر یا سٹائل شیٹ کو چھیڑا نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

بہر حال آپ کی گفت و شنید تھیم کی تبدیلیوں کے رموز آشکار کرنے میں کافی معاون ثابت ہورہی ہے اور امید ہے کہ آپ کی اس سلسلے میں مہارت اراکین محفل کے کام بھی آئے گی۔لہذا لگے رہیے۔۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
جی میں نے کوئی غلطی کر دی تھی۔ اب دوبارہ اس تھیم کو ختم کرکے چڑھا رہا ہوں۔ پہلے اس کی سمت بدلی ہے ہیڈر سے۔
اس کے بعد اگر یہ ٹھیک چلا تو سٹائل شیٹ میں تبدیلیاں کروں گا۔ تھیم بڑا پسند آیا ہے مجھے۔
 

دوست

محفلین
لیجیے جناب ابھی ابھی انڈیگو نامی ایک تھیم کو اردوا کر فارغ ہوا ہوں۔
اس کے فونٹ اور سمت سے لے کر ترجمہ تک سب کچھ اردو میں کردیا ہے۔
اور میرے بلاگ پر سب کچھ ٹھیک بھی چل رہا ہے۔
عارضی طور پر اسے یہاں رکھا ہے چونکہ صبح اس کا صرف اردو سمتی نسخہ محفل پر چڑھا چکا ہوں جو پڑتال کا منتظر ہے وہ اجازت یافتہ ہوگیا تو اُس کو اِس سے بدل دوں گا۔
حکیم صاحب اسے آزما کر نتیجہ بتائیے گا۔
وسلام
 

زیک

مسافر
دوست: آپ کے تھیم کو approve کر دیا ہے۔ اسے اپڈیٹ بھی کر دیں اور original theme کا ربط بھی وہاں ضرور دیں۔
 

دوست

محفلین
ابھی مجھے ایک دو جگہ کچھ ڈورے انگریزی میں نظر آرہے ہیں پہلے انھیں ترجمہ کرلوں پھر ایک بار ہی وہاں تازہ کرتا ہوں۔
اصلی والے کا ربط بھی دے دیتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
نہیں ہوتا :( :( :(
وہاں تو ایسا کوئی انتخاب ہی نہیں جس سے اسے تازہ کروں یا اصلی والے کا ربط دال سکوں۔
http://themes.wordpress.net/download.php?theme=900
ربط ویسے یہ ہے اور تازہ ابھی کیا نہیں چونکہ اوپر والی وجہ تھی۔ جب تک مکمل نہ کرلو اب تازہ نہیں کروں گا۔ فی الحال یونیورسٹی جارہا ہوں دوپہر میں دیکھوں گا۔
تب تک کے لیے اللہ حافظ
 

زیک

مسافر
نبیل اور اپنی اردوائی تھیم کا تقابل کر کے میں نے نبیل والی ختم کر دی ہے اور اپنی ڈاؤنلوڈ سیکشن میں یہاں اپلوڈ کی ہے۔

نبیل والی کچھ پرانی ڈیفالٹ تھیم پر based تھی۔
 

زیک

مسافر
دوست: آپ کو وہاں “قطع و برید“ کا بٹن نظر آ رہا ہے؟

ویسے میں نے اوریجنل تھیم کا ربط شامل کر دیا ہے۔
 

hakimkhalid

محفلین
دوست!

انڈیگو صاحب کچھ ایسے نظر آ رہے ہیں۔کہاں گڑ بڑ ہوگئی؟ ۔۔۔۔۔۔۔

http://hakimkhalid.ifastnet.com/WordPress/

اور استاد محترم زکریا بھائی کی اردوائی تھیم درج ذیل ہے۔

http://wpi.ifastnet.com/wp/
اس میں فونٹ سائز اور باقی سب ٹھیک لگ رہا ہے ۔
لیکن فوٹر میں ایک سفید پٹی سی دکھائی دے رہی ہے۔
 
آپ پر سلامتی ہو

بھائي مجھے بھی اپنے شاگردوں میں شامل کیجیے ۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ زکریا بھائی اور حکیم خالد صاحب کا ورڈ پریس سیکھنے کے لیے شاگرد بنوں ۔
 

دوست

محفلین
یہ میرے ueuo.com والے بلاگ پر بھی کچھ ایسا ہی دکھتا ہے۔
اب پتا نہیں کہاں گڑبڑ ہے۔ دوبارہ دیکھتا ہوں چڑھا کر۔
یہ بھی مسئلہ ہے ناں کہ نیم حکیم خطرہ جاں۔
شمیل خوش آمدید۔ آپ نے تو کافی عرصہ سے بلاگ ورڈپریس پر منتقل کرلیا ہوا ہے میرے خیال میں۔ شاید ہوسٹ پیکج بھی خریدا تھا۔ ابھی تک آپ شاگردی تک ہی ہیں۔ یار کوئی استادی دکھاؤ۔ ایک ہم ہیں ابھی تک فری ہوسٹ ہی نہیں مل رہا کوئی۔جو مل جاتا ہے وہ دوسرے دن بند ہوجاتا ہے۔ :D :D
 
جی جناب ، ۔ بلاگ تو بنا لیا گیا ہے اور پردیسی بھائی کو تنگ کر کر کے تبدیلیوں کے مراحل سے بھی گزر رہا ہے ۔ ساتھ میں زکریا بھائي کے ناک میں دم کیے جا رہا ہوں ۔ پر اب چاہتا ہوں کہ بلاگ کے تھیم کو اردو کے لیے ہم آہنگ بنانے کے بنیادی اصول سیکھوں ۔
 

زیک

مسافر
خالد انڈیگو تھیم کی سٹائل‌شیٹ style.css کے شروع میں BOM کا حرف ہے جو گڑبڑ کر رہا ہے۔ اسے کسی اچھے یونیکوڈ ایڈیٹر میں کھول کر ختم کرنا پڑے گا۔
 

زیک

مسافر
ڈیفالٹ اردو تھیم میں فوٹر اور آخری پوسٹ کے درمیان کافی وقفہ ہے۔ خالد آپ اسی کی بات کر رہے ہیں؟ ذرا اریجنل ڈیفالٹ تھیم لاگو کر کے دیکھیں کہ اس میں بھی یہ پٹی ہے یا نہیں۔
 

hakimkhalid

محفلین
زکریا نے کہا:
ڈیفالٹ اردو تھیم میں فوٹر اور آخری پوسٹ کے درمیان کافی وقفہ ہے۔ خالد آپ اسی کی بات کر رہے ہیں؟ ذرا اریجنل ڈیفالٹ تھیم لاگو کر کے دیکھیں کہ اس میں بھی یہ پٹی ہے یا نہیں۔

زکریا سَر!
میں فوٹر کے نیچے یعنی ان الفاظ
طب و صحت is proudly powered by WordPress
Entries (RSS) and Comments (RSS).
کے نیچے بیک گراؤنڈ میں ایک سفیدپٹی نظر آ رہی ہے ،اس کی بات کر رہا ہوں۔
فوٹر اور آخری پوسٹ کے درمیان والا وقفہ ریجنل ڈیفالٹ تھیم جتنا ہی ہے۔
http://wpi.ifastnet.com/wp/
 

hakimkhalid

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
آپ پر سلامتی ہو

بھائي مجھے بھی اپنے شاگردوں میں شامل کیجیے ۔ میں بھی چاہتا ہوں کہ زکریا بھائی اور حکیم خالد صاحب کا ورڈ پریس سیکھنے کے لیے شاگرد بنوں ۔

خوش آمدید شمیل بھائی!

بقول مولانا روم(رح) شاگردی میں بھی ایک استادی ہوتی ہے۔

شاید ایسی ہی کسی استادی کے جوہر دکھانے کےلیے‘‘ دوست ‘‘ آپ سے کچھ ذکر فرما رہے تھے۔؟؟؟
 

دوست

محفلین
دیکھا نا حکیمانہ اشارہ۔
ایک بوم نے کام خراب کیا ہوا تھا۔ حکیم صاحب اب آپ نے اسے ٹھیک کرکے مجھے بھی دینا ہے۔
جس بلاگ پر اتنی محنت سے یہ سب لیپا پوتا تھا وہ سرور ہی پچھلے تین دن سے ڈاؤن ہے : :cry: :cry:
شمیل تھیم کو اردوانہ کوئی مشکل کام نہیں۔ بس کوئی آسان سا اور سادہ سے تھیم منتخب کریں۔ جتنا زیادہ تصویروں والا تھیم ہوگا اتنا ہی اسے اردوانا مشکل ہوگا۔ سادہ تھیم میں اگر سائڈ بار کی سمت نہ بھی بدلیں تو اتنا برا نہیں لگتا چونکہ میں انگریزی میں بھی دونوں طرف سائڈ بار والے تھیم دیکھ چکا ہوں۔کبھی اس سلسلے میں تفصیل تجربات بیان کروں گا اپنے۔
لیکن آپ فائلز کس طرح اپلوڈ کروں والا میرا شروع کردہ دھاگہ پڑھ لیں تو کافی سارا کام بنا جائے گا وہاں کافی کھپ ڈالی ہے میں نے اس سلسلے میں۔
 

زیک

مسافر
خالد: اصل میں فونٹ سائز کی تبدیلی سے فوٹر کی positioning خراب ہو گئی ہے۔ اس کا حل زیادہ مشکل نہیں۔ style.css میں یہ ڈھونڈیں:

کوڈ:
#footer p {
	margin: 0;
	padding: 20px 0;
	text-align: center;
	}

اور اس میں 20px کی پیڈنگ کو کچھ کم کریں۔ تھوڑے تجربے کرنے سے یہ ٹھیک ہو جانی چاہیئے۔
 
Top