ورڈ پریس میں پرما لنکس کا مسئلہ

ورڈ پریس روایتی طور پر انگریزی میں ہی انسٹال کیا ہے۔ باقی سب کام صحیح چل رہا تھا۔ ایک جگہ اٹک گیا ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب کسٹم پوسٹ لنک ایکٹیو کروں اور پوسٹ کا نام اردو میں ہو تو لنک بھی پوسٹ ٹائٹل کے حساب سے اردو میں ہی بنتا ہے۔ یہ بات الگ ہے کہ میں ذاتی طور پر پوسٹ لنک اردو میں رکھنا نہیں چاہتا۔ لیکن اگر کوئی ایسا مسئلہ ہو اور لنک اردو میں بن جائے تو وہ لنک کام نہیں کرتا۔ ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟
مثلاً اگر لنک ایسے ہو تو کام کرے گا۔
http://example.com/post-name/

لیکن اگر ایسے ہو تو کام نہیں کرے گا:
http://example.com/پوسٹ-نیم/

اس کی جگہ آرکائیو پیج یا ہوم پیج اوپن ہو جاتا ہے۔
کوئی حل؟

ابن سعید
arifkarim
 
یوں تو یو آر ایل اسٹینڈرڈ کے مطابق اردو حروف کی یو آر ایل اینکوڈنگ ہو جانی چاہیے لیکن ایسا نہیں ہو رہا تو کہیں کوئی اور مسئلہ ہوگا۔ بہر کیف آپ اس ربط پر جا کر وہاں موجود چند روابط کا مطالعہ فرما لیں اور پھر اپنے تجربات سے آگا کریں۔ :) :) :)
 
بہت شکریہ۔
ان میں سے تقریباً تمام روابط کو چیک کرچکا ہوں۔ لیکن کام نہیں بن سکا۔ :( مجھے لگ رہا ہے شاید یہ ونڈوز بیزڈ سرور ہونے کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ :( :( :(
 
اللہ خیر کرے۔ ہم تو بھول ہی گئے تھے کہ لوگ ونڈوز کو بھی سرور کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ کیونکہ زیادہ تر ویب اپلیکیشنز اس مفروضے کے ساتھ بنائی جاتی ہیں کہ وہ لینکس انوائرنمنٹ میں ڈیپلائے کی جائیں گی البتہ ان کے فرنٹ اینڈ کو خواہ کسی بھی انوائرنمنٹ میں کیوں نہ استعمال کیا جائے۔ شاید اسی وجہ سے ویب پر موجود زیادہ تر سپورٹ والے مواد لینکس کے حوالے سے ہی ہوتے ہیں۔ :) :) :)
 
(n)(n)(n)(n)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
لنکس کے موڈز یا پلگ انز بھی تو ملتے ہیں۔۔۔ کیا وہ ٹرائی کیے آپ نے؟
ایس ای او کے پلگ انز بھی کام آسکتے ہیں۔
 
لنکس کے موڈز یا پلگ انز بھی تو ملتے ہیں۔۔۔ کیا وہ ٹرائی کیے آپ نے؟
ایس ای او کے پلگ انز بھی کام آسکتے ہیں۔

وہ مسئلہ کب کا حل ہو چکا۔ ونڈوز سرور پر اردو یونیکوڈ لنک میں مسئلہ آرہا تھا۔ سرور لینکس پر ٹرانسفر ہونے کے بعد اپنے آپ حل ہوگیا وہ مسئلہ۔
 
Top