ورڈ پریس سانچہ میں اردو پیڈ شامل کرنا

احمدبسراء نے 'اردو بلاگنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 31, 2015

  1. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    سب ممبران کو میرا سلام
    معزرت خواہ ہوں کافی وقت سے کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے غیر حاضر رہا۔ آج مجھے سب دوستوں کی مدد کی ضرورت ہے میں اپنے ورڈ پریس بلاگ میں اردو پیڈ شامل کرنا چاہتا ہوں کیا کوئی دوست مجھے تفصیل سے اس کا طریقہ بتا سکتا ہے تاکہ میں اور میری طرح کہ اور دوست اسے سیکھ سکیں۔
     
  2. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
  3. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بھئی کوئی ہے جو ہماری مدد کرے۔
     
  4. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بھائی کوئی تو جواب دو۔
     
  5. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,624
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ورڈ پریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان اب کافی عرصے سے اپڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔ فی الحال تو یہی کیا جا سکتا ہے کہ اردو ایڈیٹر کو براہ راست ورڈپریس کے فرنٹ اینڈ اور ایڈمن سائڈ میں شامل کیا جائے۔
     
  6. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نبیل بھائی وقت نکالنے کا شکریہ ۔ میں اس وقت عمان میں ہوں اور یہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے میں کافی مشکلات ہیں کیا آپ مجھے کوئی ایسا ربط بتا سکتے ہیں جس کی مدد سے میں اردو ایڈیٹر کو ورڈ پریس میں شامل کر سکوں ۔ یہ میرے لئے ایک نئی چیز ہے۔ آپ کی مدد سے مجھے اسے سمجھنے میں کافی آسانی ہو جائے گی اور وقت کی بھی بچت ہو جائے گی۔ اس خصوصی رہنمائی کے لئے آپ کا شکر گزار ہوں گا۔
     
  7. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دوستو
    منتظر!!!!!!!!!"
     
  8. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ایک وقت تھا جب اردو ویب پہ اردو کے قدردان ہمہ وقت ممبران کی خدمت کے لئے کوشاں رہتے تھے۔ نہ جانے وہ زمانہ اور وہ لوگ کہاں کھو گئے ہیں۔ کاش وہ لوٹ آئیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پیارے بھائی
    میں صحیفہ تھیم کو اردو ترجمہ کر کہ اپنے بلاگ پر استعمال کر رہا ہوں۔
    آپ میرا بلاگ بسراء آرٹیکلز یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے کمنٹس سیکشن میں مدد درکار ہے۔
    اس میں کمنٹس میں میں ایم بلال ایم کی سائٹ کی طرح اردو پیڈ شامل کرنا چاہتا ہوں تاکہ لوگ انگلش اور اردو دونوں آپشن دیکھ سکیں اور ڈائریکٹ لکھ سکیں۔
     
  10. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    امید کا دامن ہاتھ سے چھوٹ رہا ہے مجھے نہیں لگتا کہ کوئی یہاں میری مدد کرے گا
     
  11. جنید اختر

    جنید اختر محفلین

    مراسلے:
    277
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ والا ورڈپریس پلگ ان لگا کر دیکھیں شاید آپ کا مسئلہ حل ہوجائے :) :) :)
    https://wordpress.org/plugins/urdu-keyboard/
     
  12. جنید اختر

    جنید اختر محفلین

    مراسلے:
    277
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یا یہ والا پلگ ان
    https://wordpress.org/plugins/urdu-formatter-shamil/

    نوٹ: یہ والا پلگ ان پچھلے دو سال سےاپڈیٹ نہیں ہوا اب پتہ نہیں یہ حالیہ ورڈپریس کے ورژن میں کام کریں گا بھی نہیں۔۔۔
     
  13. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میرا مسئلہ اردو تحریر کرنا نہیں ہے یہ تو ایک آسان حل ہے جبکہ میں اپنے لیپ ٹاپ میں ہی اردو کی بورڈ استعمال کر رہا ہوں
    مجھے اردو ایڈیٹر اور اس کے سٹائل شیٹ شامل کرنا ہیں۔

    یہ پلگ ان تحاریر کو فار میٹ کرنے کے لئے ہے اور اس میں بھی ایک بگ ہے کہ یہ پوسٹ ٹائٹل کو فارمیٹ نہیں کر پاتا۔ یہ پلگ ان تو میرے مسئلے سے ایک بالکل ہی الگ چیز ہے اور یہ دونوں پلگ انز ابتدا میِں ہی استعمال کر چکا ہوں۔

    بہر حال آپ کا شکریہ کہ آپ نے مخلصانہ طور پر میرے لئے وقت نکالا۔ آپ ایک دفعہ ایم بلال ایم کی سائٹ کا جو لنک دیا ہے اس پہ جا کر اس کا کسی بھی پوسٹ کا کمنٹس سیکشن دیکھیں پھر میرا مسلئہ آپ کو سمجھ آئے گا۔ خیر پھر بھی شکریہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  14. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,624
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    آپ بلال سے براہ راست رابطہ کیوں نہیں کر لیتے؟ ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی قابل استعمال تھیم آپ کو دے دیں۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. اسد

    اسد محفلین

    مراسلے:
    1,050
    موڈ:
    Busy
    آپ ایک کمرشل تھیم استعمال کر رہے ہیں، اس میں تبدیلی آپ کو خود ہی کرنی ہو گی۔ میں صرف مشورہ دے سکتا ہوں، میں نے خود کسی ورڈپریس تھیم میں اردو پیڈ یا اردو ایڈیٹر شامل نہیں کیا۔

    آپ ایم بلال ایم کی سائٹ سے کوئی تھیم ڈاؤنلوڈ کریں اس میں اردو ایڈیٹر کی جاواسکرپٹ فائل موجود ہو گی۔ اس فائل میں موجود فنکشنز کو اس تھیم کی 'php' فائلوں میں تلاش کریں۔ میرا خیال ہے کہ 'urdueditor' یا ایسا ہی کوئی نام ہو گا۔ جاواسکرپٹ فائلیں عام طور پر 'header.php' میں شامل کی جاتی ہیں۔ تبصروں کا کوڈ 'comments.php' میں ہوتا ہے۔ ان دونوں فائلوں کے علاوہ بھی یہ سکرپٹ استعمال ہو سکتا ہے۔ آپ دیکھیں کہ ان فائلوں میں اس سکرپٹ اور اس سے متعلق دیگر کوڈ کس طرح استعمال ہوا ہے۔

    پھر آپ اردو ایڈیٹر کی جاواسکرپٹ فائل اپنی تھیم میں شامل کریں اور اپنی تھیم کی 'header.php' ،'comments.php' اور دیگر فائلوں میں اسی طرح کی تبدیلیاں کریں جیسی آپ نے بلال کی تھیم میں نوٹ کی تھیں۔

    یہ خیال رہے کہ ہر تھیم مختلف ہوتی ہے، کمرشل تھیمز میں خصوصاً تبدیلی کرنا مشکل ہوتا ہے۔ سادے تبصروں کا کوڈ تو بلال کی تھیم میں مل جائے گا لیکن یہ ضروری نہیں کہ اردو ایڈیٹر کامیابی سے تھریڈیڈ تبصروں میں بھی استعمال ہو سکے۔

    ایڈٹ: اگر تبصروں کے ٹیکسٹ بوکس میں اردو ایڈیٹر درست کام نہیں کرتا تو آپ بلوگر ٹمپلیٹس کی طرح ایک علیحدہ ٹیکسٹ بوکس شامل کر کے دیکھیں جس میں اردو ایڈیٹر کی مدد سے اردو ٹائپ کی جا سکے اور پھر اسے کاپی/پیسٹ کے ذریعے تبصرے کے ٹیکسٹ بوکس میں شامل کیا سکے۔
     
    آخری تدوین: ‏جون 3, 2015
    • متفق متفق × 2
    • زبردست زبردست × 1
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 1
  16. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نبیل بھائی مسئلہ یہ ہے کہ صحیفہ تھیم کا انگلش ورژن میں اپنے انگلش بلاگ پہ استعمال کر رہا ہوں یہ ایک نیوز پبلشنگ سسٹم بنایا ہے اب اس کے اردو ورژن پہ بھی یہی تھیم استعمال کر رہا ہوں اور بہت محنت کے بعد اس کو اردو میں تبدیل کر پایا ہوں۔ اب جسٹ کمنٹس سیکشن پر آ کر اٹک گیا ہوں۔ بلال بھائی سے بھی بارہا رابطہ کی کوشش کی لیکن وہ رسپانس نہیں دے رہے۔ آپ ایک دفعہ بسراء آرٹیکلز اردو اور بسراء آرٹیکلز انگلش دونوں کا وزٹ کریں تو میری مشکل کی وجہ جان جائیں گے۔ جسٹ اردو پیڈ پہ اٹک گیا ہوں اور میری ناقص عقل میں اس کا حل سمجھ نہیں آ رہا۔
     
  17. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    اگر یہ ایم بلال ہیں تو انکے بلاگ پر جاکر کوشش کریں۔
     
  18. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    جی یہ ایم بلال ایم ہی ہیں لیکن وہ بھی نہ تو بلاگ پہ رسپانس دے رہے ہیں نہ فیس بک پیج پہ ۔ کیا کوئی اور دوست ہے یہاں جو میری مشکل کا حل بتا سکے۔ بہر حال آپ کا شکریہ جو آپ نے رہنمائی کی کوشش کی۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    فیس بک پر تو میرا انسے رابطہ ہے۔ دوبارہ کوشش کریں۔
     
  20. احمدبسراء

    احمدبسراء محفلین

    مراسلے:
    184
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مجھے لگتا ہے کہ اردو کی ترقی کے ابھی تک یہاں صرف دعوے ہی ہیں یا جان بوجھ کر کوئی میری مدد نہیں کرنا چاہ رہا تاکہ کوئی اور کچھ سیکھ نہ پائے۔ ہم لوگ دراصل بنیادی چیزوں کو چھوڑ کر ایڈوانس کی طرف جاتے ہیں۔ خیر اس کا حل تو میں کوشش کر کہ تلاش کر لوں گا۔ کیونکہ ابھی میں اردو سے نابلد ہوں لیکن امید کرتا ہوں جلد پروفیشنل بیسز پہ اس میں کامیابی حاصل کرلوں گا۔ لیکن محفلین سے ایک وعدہ ہے میرا جو بھی پروجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا اسے یہاں عام ضرور کروں گا ان لوگوں کی طرح نہیں کروں گا کہ داد سمیٹ کر مکمل ہونے کے بعد سانپ بن کہ بیٹھ جاتے ہیں۔ کچھ احباب میری اس لڑی کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھیں گے میں ان کے جذبات سمجھ سکتا ہوں۔ سچ بہت کڑوا ہوتا ہے یہ لوگ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔
     
    آخری تدوین: ‏جون 3, 2015
    • نا پسندیدہ نا پسندیدہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر