ورڈ پریس رجسٹریشن پیج کا لے آؤٹ تبدیل کرنے میں مدد درکار ہے۔

السلام علیکم!
بخدمت جناب گرو صاحبان۔
مؤدبانہ گزارش ہے کہ فدوی ورڈ پریس پہ مشتمل ایک ویب سائٹ بنا رہا ہے۔ فدوی نے اس کے لیے مختلف ویجٹس اور پلگ انز کا سہارا لے کر ایک ممبررجسٹریشن فارم بنایا ہے۔ لیکن فدوی اس فارم کا بھدا سا لے آؤٹ تبدیل کرنا چاہتا ہے پر دماغ میں آج کل بھوسےکی بھرمار کی وجہ سے ایسا کرنے سے قاصر ہے۔ فارم کو دو کالمز میں کرنا مقصود ہے اور اِن پُٹ ٹیکسٹ سائیز بھی چھوٹا رکھنا ہے۔ اور تھوڑا بہتر لے آؤٹ رکھنا ہے پر فدوی کو دشواری کا سامنا ہے۔

مہربانی فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

ویب سائٹ کے رجسٹریشن پیج کا ربط۔ عین عمل
 
Top