ورڈ پریس اردو تھیمز

عثمان

محفلین
ورڈ پریس کے لئے اردو تھیم درکار ہے۔ اب تک یہاں پڑی ایک دو ہی نظر سے گزری ہیں لیکن کوئی بھی پسند نہیں آسکی۔ کیا کوئی فہرست موجود ہے جہاں میں اردو محفل پر رکھی تمام تھیمز پر نظر ڈال سکوں؟
خود سے اردو تھیم بنانے کا کوئی آسان ٹیوٹوریل دستیاب ہے؟
اردو ایڈیٹر لگانے کے لئے بھی معلومات چاہیں۔

اللہ مدد کرنے والے کا بھلا کرے!
:praying:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس تھیم بنانے کا اردو ٹیوٹوریل آپ کو یہاں سے مل سکتا ہے۔ جبکہ عام ورڈپریس تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن کا ٹیوٹوریل یہاں موجود ہے۔ اردو ایڈیٹر شامل کرنے کے لیے صرف اس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔
 
امن ایمان

عثمان آپ کی مدد تو نبیل بھائی نے بہت اچھی طرح کردی لیکن آپ کی پوسٹ پڑھ کے مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں نے تقریبا بارہ پندرہ سے تو زیادہ تھیم لوکلائز کی تھیں۔۔۔ان میں مشہور زمانہ تھیم http://www.web2feel.com/scarlett-theme/ شامل ہے لیکن میں نے انہیں محفوظ نہیں کیا۔۔۔مجھے اب اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے۔مجھے یہ سلائیڈنگ تھیم بےحد پسند تھی۔
 
مدرس

محفلین
ورڈ پریس تھیم بنانے کا اردو ٹیوٹوریل آپ کو یہاں سے مل سکتا ہے۔ جبکہ عام ورڈپریس تھیمز کی اردو کسٹمائزیشن کا ٹیوٹوریل یہاں موجود ہے۔ اردو ایڈیٹر شامل کرنے کے لیے صرف اس کا اردو ایڈیٹر پلگ ان استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی۔
اردو ایڈیٹر پلگ ان کا لنک کام نہیں کررہا کوئی دوسرا لنک فراہم کردیں مہربانی ہوگی
 
مدرس

محفلین
عثمان آپ کی مدد تو نبیل بھائی نے بہت اچھی طرح کردی لیکن آپ کی پوسٹ پڑھ کے مجھے بہت افسوس ہورہا ہے کہ میں نے تقریبا بارہ پندرہ سے تو زیادہ تھیم لوکلائز کی تھیں۔۔۔ ان میں مشہور زمانہ تھیم http://www.web2feel.com/scarlett-theme/ شامل ہے لیکن میں نے انہیں محفوظ نہیں کیا۔۔۔ مجھے اب اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے۔مجھے یہ سلائیڈنگ تھیم بےحد پسند تھی۔
scarlett-theme تھیم کام نہیں کررہی مینو اور سلائیڈ بلکل کام نہیں کررہے کیا آپ کو اس کا طریقہ معلوم ہے کہ کس طرح کام کریں گے
 
Top