ورڈ میں انگریزی نمبر کو اردو نمبر سے تبدیل کرنا۔

ایک بڑی فائل میں انگریزی رسم الخط والے نمبرز لگائے ہیں، لیکن اب جن صاحب کا کام ہے انہیں اردو میں نمبر مطلوب ہیں، انہیں فائنڈ اينڈ ريپليس كی مدد سے اردو اعداد میں کیسے تبدیل کروں؟
اعداد میں فٹ نوٹ کے نمبر بھی شامل ہیں۔
سروش ، آصف اثر ، زہیر عبّاس وغیرہ
 
آصف اثر

معطل

اگر اردو پروف ریڈر جسے محمد عظیم بھائی نے بنایا ہے استعمال کرسکتاہے تو آسانی سے ہوجائےگا۔
 
در اصل مجھ ناداں کو ورڈ میں اردو اعداد لکھنا ہی نہیں آرہا:)ذرا سمجھا دیجیے۔
اردو پروف ریڈر میں بھی غالباً ان جوڑوں کا اضافہ ہی کرنا پڑے گا؟
 
اسد

محفلین
ایک بڑی فائل میں انگریزی رسم الخط والے نمبرز لگائے ہیں، لیکن اب جن صاحب کا کام ہے انہیں اردو میں نمبر مطلوب ہیں، انہیں فائنڈ اينڈ ريپليس كی مدد سے اردو اعداد میں کیسے تبدیل کروں؟
اعداد میں فٹ نوٹ کے نمبر بھی شامل ہیں۔
متن میں موجود اعداد تو فائنڈ/رپلیس سے تبدیل ہو جائیں گے، لیکن فٹ‌نوٹ کے اعداد اردو میں کرنے لے لیے اردو لینگویج پیک انسٹال ہونا چاہیے۔
در اصل مجھ ناداں کو ورڈ میں اردو اعداد لکھنا ہی نہیں آرہا:)ذرا سمجھا دیجیے۔
اردو پروف ریڈر میں بھی غالباً ان جوڑوں کا اضافہ ہی کرنا پڑے گا؟
کیا آپ کے زیرِ استعمال اردو کی‌بورڈ میں اردو اعداد ٹائپ ہو سکتے ہیں؟ کسی بھی پروگرام میں۔
 
متن میں موجود اعداد تو فائنڈ/رپلیس سے تبدیل ہو جائیں گے، لیکن فٹ‌نوٹ کے اعداد اردو میں کرنے لے لیے اردو لینگویج پیک انسٹال ہونا چاہیے۔
اوہو! میں ورڈ 2016 استعمال کررہاہوں اور اس میں اردو لینگوئج پیک کا کوئی پرابلم آرہا ہے، جس کی وجہ سے انسٹال نہیں ہو پارہا۔ کئی بار کوشش کرچکا ہوں۔

کیا آپ کے زیرِ استعمال اردو کی‌بورڈ میں اردو اعداد ٹائپ ہو سکتے ہیں؟ کسی بھی پروگرام میں۔
ان پیج میں تو ٹائپ ہورہے ہیں۔ لیکن ورڈ میں بائی ڈیفالٹ انگریزی اعداد ٹائپ ہورہے ہیں۔ در اصل مجھے اس کی کیز کا علم نہیں جن سے اردو کے اعداد ٹائپ کروں۔
 
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
محترم عبید انصاری صاحب، ورڈ 2016 میں پہلے فائل مینو کھول کر آپشنز کا انتخاب کیجیے، پھر آپشن کے ڈائیلاگ باکس میں اڈوانسڈ پر کلک کیجیے۔ پھر اڈوانسڈ میں شو ڈاکیومنٹ کونٹینٹ کے اندر نمیرل کو عربی کردیجیے۔
اس سے اس فائل کے تمام نمبرز انگلش والے ہوجائیں گے۔ اور اگر عربی کے بجائے ہندی کردیے جائیں تو اردو والے نمبر بن جائیں گے۔ اور اگر کچھ نمبر اردو اور کچھ نمبر انگریزی چاہییں تو اس کا بھی آپشن ہوتا ہے۔
 
بہت بہت شکریہ۔
میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اس کا حل اتنا سمپل بھی ہوسکتا ہے۔
 
Top