ورڈ میں انڈیکس کیسے بنائیں؟

مفصّل طریقہ کار بنانا تو بہت مشکل ہے، بنیادی اشارات آپ کے لیے کافی مؤید ہوسکتے ہیں:
1: جتنے بھی عنوانات ہیں انہیں ہیڈنگ ون اور ہیڈنگ ٹو والی اسٹائل شیٹ میں کردیں۔ (اپنی مرضی سے اسٹائل شیٹ کی فارمیٹ طے کرسکتے ہو)۔
2: فائل مکمل ہوجائے تو اس کے آخر یا ابتدا میں کرسر رکھ کر ریفرنس آپشن میں جائیں اور ٹیبل آف کنٹینٹ پر کلک کریں۔ تمام عنوانات بمع صفحہ نمبر آجائیں گے۔
3: پھر مکمل انڈیکس کو سلیکٹ کرکے جو چاہیں پیرا گرافنگ یا فونٹ منتخب کرلیں۔
نوٹ: معاملہ کافی اہم ہے، کوشش کریں کہ شارٹ کٹ کے پیچھے زیادہ نہ پڑیں۔ یہی طریقہ استعمال کریں۔
 
مفصّل طریقہ کار بنانا تو بہت مشکل ہے، بنیادی اشارات آپ کے لیے کافی مؤید ہوسکتے ہیں:
1: جتنے بھی عنوانات ہیں انہیں ہیڈنگ ون اور ہیڈنگ ٹو والی اسٹائل شیٹ میں کردیں۔ (اپنی مرضی سے اسٹائل شیٹ کی فارمیٹ طے کرسکتے ہو)۔
2: فائل مکمل ہوجائے تو اس کے آخر یا ابتدا میں کرسر رکھ کر انسرٹ آپشن میں جائیں اور ٹیبل آف کنٹینٹ پر کلک کریں۔ تمام عنوانات بمع صفحہ نمبر آجائیں گے۔
3: پھر مکمل انڈیکس کو سلیکٹ کرکے جو چاہیں پیرا گرافنگ یا فونٹ منتخب کرلیں۔
نوٹ: معاملہ کافی اہم ہے، کوشش کریں کہ شارٹ کٹ کے پیچھے زیادہ نہ پڑیں۔ یہی طریقہ استعمال کریں۔
بہت شکریہ!
یہ تو فہرست ہوگئی، اس سے متعلق یہیں سے سیکھ چکا ہوں۔یہاں میں کتاب کے آخر میں لگائے جانے والے "انڈیکس" یعنی "اشاریہ" سے متعلق مدد چاہ رہا تھا۔
 
الف عین

لائبریرین
انڈیکس بنانے کا طریقہ ذرا مشکل ہے فہرست کی طرح آٹومیٹ نہیں ہو سکتا۔ ہر درکار انٹری کو سلیکٹ کر کے رفرینس ٹیب میں انڈیکس کو کلک کریں
 
Top