ورڈ سے کورل ڈرا؟؟؟

سویدا

محفلین
مجھے ورڈ پر اردو لکھ کر کورل ڈرا میں‌لانی ہے اس کے لیے کیا کرنا ہوگا مجھے ؟

ورڈ پر اردو یونی کوڈ فونٹ میں‌ہے
اس کا آسان طریقہ کیا ہوگا ؟
اگر کوئی ہم نفسان محفل میری رہنمائی فرمائیں‌تو بہت ممنون ہوں‌گا
 

dxbgraphics

محفلین
اگر تو آپ نارمل فونٹ یوز کر رہی ہیں تو کورل میں ڈائریکٹ ٹائپنگ سپورٹ ہے۔ اور اگر نستعلیق فونٹ لے جانا چاہ رہی ہیں تو پی ڈی ایف پرنٹر بھی استعمال کر سکتی ہیں یا ونڈوز سے ms publisher imagesetterپرنٹر انسٹال کر کے print to file کر لیں اور کورل میں امپورٹ کریں۔
 

سویدا

محفلین
پی ڈی ایف پرنٹر سے کورل میں‌کیسے لے کے جاوں‌گا یہ بھی بتادیں‌
وہ تو پی ڈی ایف فائل بن جائے گی کورل میں‌کیسے امپورٹ ہوگی ؟
 

dxbgraphics

محفلین
پی ڈی ایف کورل میں امپورٹ کرنےکے لئے فائل مینیو میں امپورٹ کا بٹن ہے سے امپورٹ کر سکتے ہیں اور ہاں جب امپورٹ کلک کریں گے تو کورل آپ سے پوچھے گا کہ text یا curveتو آپ نے curve چیک کر کے اوکے کردینا ہے
 

ijaz1976

محفلین
سویدا صاحب
آپ اس طریقہ کار پر عمل کریں تو آپ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے، یہ وہ طریقہ کار ہے جو میں استعمال کرتا ہوں،
1- سب سے پہلے آپ اپنے کمپیوٹر میں لائنوٹرانک کا 530 پوسٹ سکرپٹ ڈرائیور انسٹال کریں یہ ایڈ پرنٹر ڈائیلاگ باکس سے آسانی سے ہوجائے گا۔
2- اس کے بعد آپ ورڈ میں آئیں اور جو کچھ آپ نے لکھنا ہے وہ لکھیں، اس کا فانٹ سائز تقریباً 55 یا 60 رکھیں اس کے بعد پرنٹ کے لئے ctrl+P پریس کریں اور پرنٹرز میں سے لائنو ٹرانک 530 ڈرائیور سلیکٹ کریں اور Print to file والی آپشن چیک کردیں، اب اوکے پریس کریں۔ آپ سے فائل محفوظ کرنے کے لئے پوچھا جائے گا آپ مطلوبہ جگہ پر فائل سیو کردیں۔
3- اب آپ کورل ڈرا میں جائیں (9-10-11-12-13-14) اس کے بعد آپ امپورٹ پر کلک کریں اور امپورٹ فلٹر میں EPS,Prn,Ps والا فلٹر سلیکٹ کریں اور اس فائل کو جسے آپ نے سیو کیا تھا امپورٹ کرلیں۔
لیجئے آپ کی لکھائی کورل ڈرا میں آگئی۔
امید ہے سمجھ آگئی ہوگی
آپ کی دعائوں کا طالب
 

شیرازی

محفلین
میں نے ایک سال قبل اسلام آباد کے لئے اوقات نماز کا ایک کلینڈر ورڈ میں تیار کیا تھا پھراسے آپ سب کے بتائے ہوئے طریقوں کے علاوہ کسی اور طریقے سے کورل میں لیکر گیا تھا اور کورل میں وہ بالکل ایسے ہی تھا جیسے ان پیچ سے لیکر جائیں۔
لیکن اب میں وہ طریقہ بھول گیا ہوں بہت کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔
 

نعیم سعید

محفلین
میں نے ایک سال قبل اسلام آباد کے لئے اوقات نماز کا ایک کلینڈر ورڈ میں تیار کیا تھا پھراسے آپ سب کے بتائے ہوئے طریقوں کے علاوہ کسی اور طریقے سے کورل میں لیکر گیا تھا اور کورل میں وہ بالکل ایسے ہی تھا جیسے ان پیچ سے لیکر جائیں۔
لیکن اب میں وہ طریقہ بھول گیا ہوں بہت کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔

شیرازی صاحب! آپ کی تحریر پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ماشاء اللہ ایک سال گزرنے کے باوجود کافی باتیں آج بھی یاد ہیں، تو تھوڑی کوشش اور کریں ہوسکتا ہے باقی یادداشت بھی واپس آجائے۔:smile2:
کیونکہ ورڈ سے کورل ڈرا تک ٹیکسٹ یا فائل لے جانا واقعی ابھی تک ایک مسئلہ ہے، اور اس کا کوئی مستقل حل نہیں مل سکا۔ یہاں محفل پر جتنے بھی طریقے یا حل بتائے گئے ہیں سب ہی میں کچھ نہ کچھ مسائل ہیں۔ اس لیے آپ کی یادداشت کا واپس آنا بہت ضروری ہے۔
 

sharfi

محفلین
اگر ورڈ سے پی ڈی ایف بنالیا جائے اور پھر فوٹوشاپ کے ذریعے ٹف،یا جے پی جی۔ تو کیا شیرازی صاحب کے لیے بہتر نہیں؟
 

شیرازی

محفلین
اس لیے آپ کی یادداشت کا واپس آنا بہت ضروری ہے۔[/QUOTE نے کہا:
واقعی یاداشت کا واپس آنا بہت ضروری ہے۔ جب میں نے یہ کام کیا تھا اس وقت یہ بات ذہن میں آئی تھی کہ اسے لکھ لوں مگر پھر خیال آیا یہ تو روز روز کا کام ہے اب نہیں بھولے گا لیکن کافی عرصہ تک اس کی ضرورت نہیں پڑی اور میں وہ طریقہ بھول گیا۔
اب مقویات کا استعمال کرنا پڑے گا۔
 
Top