ورڈ سے ایچ ٹی ایم ایل؟

راجا

محفلین
السلام و علیکم !
محفل پر نیا ممبر ہوں۔ کچھ سوالات کو لے کر کافی دن سے پریشان ہوں۔ امید ہے کہ یہاں‌کوئی نہ کوئی صاحب اس سلسلے میں‌میری مدد فرمائیں‌گے۔
اردو لکھنے کیلئے محفل کے اس ایڈیٹر کی طرز پر کوئی آف لائن ایڈیٹر دستیاب ہے؟ جو ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں‌آؤٹ پٹ‌دے سکے؟
میرے پاس کافی مواد اردو یونی کوڈ‌ ورڈ فارمیٹ‌میں‌موجود ہے۔ جسے ایچ ٹی ایم ایل میں‌کنورٹ کرنا چاہتا ہوں۔ اس کیلئے آسان راستہ کیا ہے؟ اور بہتر کون سا راستہ ہے؟

گوگل گردی کے باوجود کسی حتمی نتیجہ تک نہیں‌پہنچ پایا ہوں۔ لیکن یہ مسئلہ تو اردو کمیونٹی میں‌کافی عرصے سے موجود ہوگااور امید ہے کہ اس کے بہت سے ممکنہ حل بھی ہوں‌گے۔۔۔!
 

اظفر

محفلین
اردو یونی کوڈ کو کاپی کرو فرنٹ پیج میں پیسٹ‌کرو جتنی مرضی ایچ ٹی ایم ایل فائلز بناو ۔
آف لائن اردو ایڈیٹر بہت سے ہیں ۔ یہاں محفل کے ڈاون لوڈ سیکشن سے اردو ایڈیٹر مل جائے گا
 

راجا

محفلین
اردو یونی کوڈ کو کاپی کرو فرنٹ پیج میں پیسٹ‌کرو جتنی مرضی ایچ ٹی ایم ایل فائلز بناو ۔
کیا ایسی صورت میں متن کی فارمیٹنگ محفوظ رہے گی؟
کیونکہ اصل دقت فارمیٹنگ برقرار رکھنے اور ورڈ کی طرف سے خود بخود شامل ہو جانے والا اضافی کوڈ ختم کرنے میں‌ہے۔
 

اظفر

محفلین
اس کا آسان حل یہ ہے آپ ورڈ سے ٹیکسٹ کاپی کر کے نوٹ پیڈ میں ڈالیں ۔ پھر نوٹ پیڈ سے کاپی کر کے فرنٹ پیج میں ۔ اضافی ٹیکسٹ ، ٹیگز وغیرہ نہیں آئیں گے لیکن ساتھ ہی فارمیٹنگ ختم ہو جائے گی۔
دوسرا طریقہ یہ بھی ہے آپ ورڈ کی فایل کو سیو ایز کر کے ویب پیج میں سیو کریں بعد میں اس پیج کو فرنٹ پیج میں کھول کر مطلوبہ تبدیلیاں کر لیں
 
Top