ورڈپریس کے لیے اوپن پیڈ پلگ ان!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے اردو ورڈپریس میں اردو اوپن پیڈ پلگ ان شامل کیا ہے جس سے ایڈمن سیکشن اور یوزر اینڈ کے ٹیکسٹ ایریاز میں اردو لکھنا ممکن ہوجاتا ہے۔ لیکن میں اس پلگ سے اس لیے مطمئن نہیں ہوں کہ اس کے ذریعے ایڈمن سیکشن کے تمام ٹیکسٹ ایریاز کا احاطہ نہیں ہو رہا ہے۔ مثال کے طور پر روابط شامل کرنے کے پیج پر ٹیکسٹ ایریاز میں اوپن پیڈ انٹگریٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے لیے درکار hooks موجود نہیں ہے۔

میرے ذہن میں اس صورتحال کا یہ حل سامنے آیا ہے کہ جن ٹیکسٹ ایریاز میں اس پلگ ان کے ذریعے اوپن پیڈ انٹگریشن ممکن نہیں ہے ان میں خود سے کوڈ میں تبدیلی کرکے اوپن پیڈ انٹگریشن کر دی جائے۔
 

دوست

محفلین
ان کے لیے الگ سے کوڈ نہیں لکھا جاسکتا،
یعنی سرے سے کوئی چیز ہی نہیں ان میں۔ خود سے بھی کیا جاسکتا ہے لیکن ہر بار۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ لوگ تو ایک ماہ بعد نیا ورژن جاری کردیتے ہیں۔
 
Top