ڈیفالٹ تھیم پہ ایک بار سیٹ کر کے چیک کریں اگر پھر بھی یہی پرابلم آ رہا ہے تو ایک بار تمام پلگ اِنز ڈی ایکٹیویٹ کر کے سائٹ ریفریش کر کے چیک کریں اور پھر ایک ایک کر کے پلگ اِن ایکٹیویٹ کرتے جائیں اور ساتھ ساتھ سائٹ ریفریش کر کے چیک بھی کرتے رہیں۔ اس طرح آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کس پلگ ان یا تھیم سے یہ مسئلہ آ رہا ہے۔
نہیں بھائی مسئلہ حل نہیں ہوا تمام پلگ ان بھی ڈی ایکٹویٹ کردیئے اور تھیم بھی ڈیفالٹ کردی ہے لیکن مسئلہ وہی ہے
جی بھائی یہ بھی کرکے دیکھ لیا ہے اور مزہ کی بات یہ کہ اس ھوسٹ پر تین WP انسٹال ہیں تینوں میں یہی مسئلہ ہو گیا ہے
ٹھا ٹھا ٹھا ٹھا ہوگیا مسئلہ حل ہوگیا ہے میں نے اسی اکاونٹ میں ایک اور ورڈپریس انسٹال کیا ہے اور نئے WPکی PHPفائلوں کو ریپلس کردیا ہے سوائے wp-config.php مسئلہ حل ہوگیا لیکن حیرت یہ ہے کہ باقی دونوں ورڈپریس میں بھی حل ہوگیا صرف ایک کے ساتھ یہ معاملہ کیا ہے واللہ اعلم کیا مسئلہ تھا بہرحال امجد بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ آپ اگر جواب نا دیتے تو شاید میں مزید کوشش نا کرتا
چلیں یہ تو بہت اچھا ہوا۔ میرے ساتھ بھی کچھ دن پہلے ایسا ہوا تھا لیکن پھر خود ہی ٹھیک ہوگیا میرا شاید فارمیٹ کا مسئلہ تھا۔