ورڈپریس تھیم میں اردو فونٹ شامل کرنا اور ٹیکسٹ کی اردو فارمیٹنگ کرنا

محترم ممبران،
مجھے آپ لوگوں کی تھوڑی معاونت کی ضرورت پڑ گئی ہے۔ کیا کوئی بھائی بتا سکتاہے کہ اردو کے مناسب فونٹ تھیم میں کیسے شامل ہوں گے اور اردو کے مطا بق اپنی تھیم کے ٹیکسٹ کی فارمیٹنگ کیسے کی جائے گی۔
 
الف نظامی

لائبریرین

سٹائل ڈاٹ سی ایس ایس style.css فائل میں فانٹ فیملی font-familyکی مدد سے مندرجہ ذیل فانٹ شامل کریں
HTML:
font-family:"Jameel Noori Nastaleeq","AlQalam Taj Nastaleeq","Alvi Nastaleeq","Nafees Nastaleeq","Urdu Naskh AsiaType";
 
الف نظامی صاحب،
میں نے po فائل کو ایڈٹ کر کے اردو میں کر لیا ہے۔ لیکن تھیم پھر بھی انگلش میں ہی شو ہو رہی تھی۔

پہلی بات تو یہ کہ ورڈ پریس کی اصل اردو ترجمہ فائل ہی میں بنیادی نقص ہے۔
وہ بجائے نئے سرے سے RTL کے بجائے اسی پرانی انگریزی کی فائل کو ایڈٹ کر کے ترجمہ کی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے سیٹنگز سے اردو زبان سیلیکٹ کرنے کے باوجود RTL کا مسئلہ جوں کا توں برقرار رہتا ہے۔
اس کے لیے میں نے یہ حل نکالا کہ فارسی کی fa_IR.po فائل کو اردو کے لیے Save As کیا بطور ur_PK.po ۔
اور پھر کچھ ضروری الفاظ اور جملے ترجمہ کیے۔
اب جب اس فائل کو اَپ لوڈ کیا سرور پر تو ورڈ پریس کے ڈیش بورڈ سے General<<Settings میں جا کر دیکھا تو زبان چننے کی لیے ایک نئی سٹرنگ موجود تھی ur_PK بس اسے سیلیکٹ کیا اور معاملہ ہو گیا کچھ یوں : http://blog.vtube.pk/

اب تھیم کی اسٹائل فائل میں تبدیلی یہ کرنی ہے کہ اپنے ورڈ پریس ڈیش بورڈ سے Editor<<Apprearance میں جائیں اور سب سے نیچے موجود فائل rtl.css کو کلک کریں جس سے وہ وہیں ایڈیٹر میں کھل جائے گی۔
rtl.css فائل میں آپ جہاں جہاں دوسری فانٹ فیمیلیز ہیں ان کو اپنی من پسند فانٹ فیملیز سے تبدیل کر لیں جیسے میں نے 'Jameel Noori Nastaleeq' کی ہے ۔ اس سے یہ ہو گا کہ جن لوگوں کے سسٹم میں جمیل نوری نستعلیق انسٹال ہے ان کو سب کچھ جمیل نوری نستعلیق کے فونٹ میں نظر آئے گا۔ اور جن کے پاس نہیں ان کے لیے آپ فونٹ کو یا تو اپنے سرور پہ اپ لوڈ کر کے اس کا پاتھ دے دیں یا پھر ریموٹ فونٹ سرور جیسا کہ گوگل فونٹس یا اردو ویب فونٹ سرور سے بھی ڈائریکٹ لنک دے سکتے ہیں۔

فانٹ ایمبیڈ کرنے کے لیے rtl.css میں سب سے اوپر دیکھیں گے تو کچھ یوں نظر آئے گا۔
کوڈ:
کوڈ:
@font-face {font-family: 'GE SS'; src: url('fonts/ge-ss-med.eot');}
@font-face {font-family: 'GE SS'; src: url(//:) format('no404'), url('fonts/ge-ss-med.ttf') format('truetype'); font-weight: normal; font-style: normal;}

اس میں فونٹ فیملی 'GE SS' سے 'Jameel Noori Nastaleeq' میں تبدیل کریں اور فونٹ کا یو آر ایل بس
 
صرف اتنا بتا دیں کہ فونٹ کا یو آر ایل کیا لکھا جائے گا اس کی سمجھ نہیں آ پا رہی اگر اردو ویب سے فونٹ استعمال کرنا ہوں تو نوری نستعلیق فونٹ کا یو آر ایل کیا ہو گا۔ اس کوڈ میں یو آر ایل شامل کر کہ اس کا پری ویو دے دیں
 
اسد

محفلین

نوری نستعلیق پر مبنی فونٹس امبیڈنگ کے لئے تیار نہیں ہیں۔ css فائل میں @font-face والی تمام لائنیں ختم کر دیں یا کمنٹ کر دیں اور font-family میں لکھے ہوئے فونٹ کو "Jameel Noori Nastaleeq" سے تبدیل کر دیں۔ دوسرے اردو فونٹس بھی شامل کر لیں تو بہتر ہو گا۔

اردو ویب فونٹ سرور کمپیوٹر پر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے فونٹ مہیا کرتا ہے، امبیڈ کرنے کے لئے نہیں۔
 
Top