ورڈپریس انسٹالیشن

زیک

مسافر
چونکہ شمیل کو ترجمے میں وقت لگ رہا ہے اور مجھے یہ احساس بھی ہو رہا ہے کہ ہم ترجمہ کرتے ہوئے messages کے صحیح context کا خیال نہیں رکھ رہے اس لئے میں اس ویک‌اینڈ پر ورڈپریس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن نصب کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ اس میں میں موجودہ ترجمہ بھی ڈال دوں گا اور آپ ورڈپریس کو انگریزی میں بھی دیکھ سکیں گے۔

یہ کرنے کے بعد میں اس کا ربط یہاں دوں گا۔
 

زیک

مسافر
میں نے ایک ٹیسٹ بلاگ بنایا ہے۔ ابھی انگریزی میں ہے تاکہ آپ لوگ اس میں انگریزی messages کا استعمال دیکھ لیں۔

شمیل اور دوست: ذرا اس بلاگ پر رجسٹر کریں۔ جب آپ رجسٹر کریں گے تو میں آپ کو مناسب اختیارات دے دوں گا۔
 
زکریا بھائی : یہ آپ کا نہایت مفید اقدام ہے ۔ میں نے پہلے کبھی بھی ورڈ پریس استعمال نہیں کیا تھا ۔ اسی لیے میں بہت سے الفاظ کے صحیح کونٹیکسٹ کو سمجھنے سے قاصر تھا ۔ میں نے آپ کے ورڈ پریس ( اردو ) بلاگ پر اپنا نام ریجسٹر کروا لیا ہے ۔ اب میں جیسے جیسے اسے استعمال کروں گا ، مجھے اس کے بارے میں کافی معلومات بھی ملیں گی اور میں انگریزی الفاظ کے کونٹیکسٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے آسانی سے تراجم بھی کر سکوں گا ۔
آپ یہ بتائے کہ بلاگ کی اس موجودہ شکل میں بھی کیا اردو میں پوسٹس کی جا سکتی ہیں ؟ اور اگر اردو پوسٹ بھیجنے کے لیے کوئی خاص طریقہ استعمال کیا جاتا ہے تو وہ بھی سمجھا دیجیے ۔
 

زیک

مسافر
محمد شمیل قریشی نے کہا:
آپ یہ بتائے کہ بلاگ کی اس موجودہ شکل میں بھی کیا اردو میں پوسٹس کی جا سکتی ہیں ؟ اور اگر اردو پوسٹ بھیجنے کے لیے کوئی خاص طریقہ استعمال کیا جاتا ہے تو وہ بھی سمجھا دیجیے ۔

فی الحال میں نے اردو میں پوسٹ کرنے کا کوئی معاملہ نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابھی اس بلاگ کا مقصد صرف انگریزی messages کا context سمجھنا ہے۔ اس کے بعد اس پر اردو کی پو فائل کمپائل کر کے ڈال دوں گا۔ اور اس کی ٹمپلیٹ اور سٹائل‌شیٹ میں بھی اردو کے حساب سے تبدیلی کروں گا۔
 

زیک

مسافر
دوست: فی الحال تو صرف اس کے فرنٹ‌اینڈ اور ایڈمن والے تمام صفحے چھانیں اور ان پر جو متن ہے اسے پو فائل سے مقابلہ کر کے دیکھیں کہ context مین ترجمہ بالکل غلط تو نہیں کر دیا۔

تین چار دنوں بعد میں اسے موجودہ پو فائل استعمال کر کے اردو میں کر دوں گا۔
 

دوست

محفلین
جناب لگتا ہے کافی مصروفیت ہو گئی ہے ابھی تک ورڈ پریس بارے کوئی خبر نہیں آئی۔
امید کرتا ہوں اس ویک اینڈ پر کچھ نہ کچھ فرما دیں گے اس بارے۔
 

زیک

مسافر
میں انتظار کر رہا تھا کہ شمیل کوئی فیڈبیک دے۔ خیر ویکینڈ پر اردو میں کر دیتا ہوں۔
 
زکریا بھائی : نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ میں آپ کا کام جلد ختم نہیں کر پایا ۔ اس کی ایک وجہ تھی جو اب میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں ۔ میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن گرمی نہیں ۔ میرے شہر میں بلا کی گرمی ہے ۔ موم بتیاں پگلنے سے بچانے کے لیے فریج میں رکھیں ہیں ۔ میرا کمرا تپتا رہتا ہے ۔ اور تھوڑی دیر کے لیے ہی صحیح کمپیوٹر آن کروں تو کمپیوٹر کے تحفظ کا خود کار نظام ( انٹل ڈیسک ٹاپ یوٹیلٹیز ) اشارہ دینے لگتا ہے کہ کمپیوٹر بے پنہا گرم ہے ۔ سارا دن اے سی والے کمرے میں گزرتا ہے ۔ کل سے بھوک ہڑتال پر ہوں ۔امید ہے آج یا تو کولر آ جائے گا یا پھر اے سی ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، یار نہایت افسوس کی بات ہے کہ تم خود اے سی والے کمرے میں بیٹھے رہتے ہو اور کمپیوٹر کو گرم کمرے میں رکھا ہوا ہے۔ :) کمپیوٹر کو بھی اے سی والے کمرے میں کیوں نہیں لے جاتے۔ :!: :?:
 

زیک

مسافر
شمیل: ابھی تو اپریل ہے۔ جون جولائی میں آپ کا کیا ہو گا؟ لگتا ہے آپ کو اپنے شہر کو شہرِ محبت کی بجائے شہرِ جہنم لکھنا پڑے گا۔ :wink:

یہ بتائیں کہ آپ نے ورڈپریس انسٹالیشن دیکھی ہے؟ کچھ مختلف messages کے context پر وہاں غور کیا؟
 

دوست

محفلین
واؤ۔
بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے۔ویسے کتنا کام پڑا ہے۔کہیں تومیں کر دوں باقی؟؟
 
Top