ورٹیکل ٹائم لائن پوسٹ میں شامل کرنے کے لئے ٹیمپلیٹ میں کہاں تبدیلی کی جائے

زہیر عبّاس

محفلین
مجھے اپنے بلاگ کی کچھ پوسٹس میں ورٹیکل ٹائم لائن شامل کرنی ہے۔ گوگل پر تلاش کرنے پر مجھے اس سائٹ پر تین قسم کے کوڈ ملے ہیں۔ ایک ایچ ٹی ایم ایل ہے ، ایک سی ایس ایس کا ہے اور ایک جاوا کا ہے۔ تینوں مل کر ویسی ہی ورٹیکل ٹائم لائن کی اوٹ پٹ دے رہے ہیں جیسے کہ مجھے درکار ہے۔ بس مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ ٹیمپلیٹ میں جاکر کس کوڈ کو کس جگہ پلیس کروں۔

اگر کوئی اس سلسلے میں مدد کرسکے تو بہت نوازش ہوگی۔
اسد
 

نبیل

تکنیکی معاون
سی ایس ایس اور جاوا سکرپٹ کو ٹیمپلیٹ میں head ٹیگ سے پہلے شامل کر دیں اور ایچ ٹی ایم ایل کو بلاگ پوسٹ کے کونٹینٹ کے طور پر پبلش کر دیں۔
 
Top