ورغلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ عنایت علی خان ٹونکی

فاتح نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 29, 2014

  1. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    تقریباً سات سال قبل عنایت علی خان صاحب کا یہ شعر محفل کے ایک دھاگے میں ارسال کیا تھا:
    آج یہ مکمل غزل مل گئی تو اسے بھی شامل کر رہا ہوں:

    ورغلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
    شامیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    لان میں تین گدھے اور یہ نوٹس دیکھا
    گھاس کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ایک رقاص نے گا گا کے یہ خبر سنائی
    ناچ گانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس سے اندیشۂ فردا کی جوئیں جھڑتی ہیں
    سر کھجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    بے اجازت جو مچاؤ تو بصد شوق مچاؤ
    غل مچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اٹھتے اٹھتے وہ مجھے روز جتا دیتے ہیں
    روز آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    پھر تو تم سر پہ اٹھا لو گے زمانے بھر کو
    سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    آپ کا گھر ہے، رہیں شوق سے اس میں، لیکن
    بیچ کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اپنی کُشتی ہو میاں لاکھ فری اسٹائل
    کاٹ کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    یہ شریعت کا نہیں گیس کا بل ہے بیگم
    بلبلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس کے رخسار پہ ہے اور ترے ہونٹ پہ تل
    تلملانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    بس تمہیں اتنی اجازت ہے کہ شادی کر لو
    شاخسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس سے تجدید تمنا کی ہوا آتی ہے
    دم ہلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    مکتبِ فکر ہے اسکول نہیں ہے صاحب
    قومیانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    اس سے مورال مسلمان کا گر جاتا ہے
    دال کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ان کے ارشادِ گرامی کو عنایتؔ سن کر
    مسکرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    پروفیسر عنایت علی خان ٹونکی​
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,145
    ایک رقاص نے گا گا کے سنائی یہ خبر؟ :) :) :)
     
    • متفق متفق × 1
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,557
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    واہ واہ۔
    بہت مزیدار
    اپنی شاعری نہیں لاتے تو کسی کے شعر
    سنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
    :D
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر