فراز وحشتیں بڑھتی گئیں ہجر کے آزار کے ساتھ ۔۔۔(احمد فراز)

عمراعظم

محفلین
وحشتیں بڑھتی گئیں ہجر کے آزار کے ساتھ
اب تو ہم بات بھی کرتے نہیں غمخوار کے ساتھ


اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں
طاق پر عزتِ سادات بھی دستار کے ساتھ


ایک تو خواب لئے پھرتے ہو گلیوں گلیوں
اُس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ


اِس قدر خوف ہے اُس کی گلیوں میں کہ لوگ
چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ


ہم کو اس عہد میں تعمیر کا سودا ہے جہاں
لوگ معمار کو چُن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ


احمد فراز
 
آخری تدوین:

عمر سیف

محفلین
اب تو ہم گھر سے نکلتے ہیں تو رکھ دیتے ہیں
طاق پر عزتِ سادات بھی دستار کے ساتھ

ایک تو خواب لئے پھرتے ہو گلیوں گلیوں
اُس پہ تکرار بھی کرتے ہو خریدار کے ساتھ


واہ ۔۔ بہت خوب ۔۔
 

سید زبیر

محفلین
بہت عمدہ انتخاب۔۔۔واہ
ہم کو اس عہد میں تعمیر کا سودا ہے جہاں
لوگ معمار کو چُن دیتے ہیں دیوار کے ساتھ
 
Top