وباما نے سی آئی اے کو بلوچستان میں ڈراﺅن حملوں کی اجازت دیدی

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر اوباما نے بڑی خاموشی کے ساتھ سی آئی اے کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ وہ پاکستان میں شدت پسندوں کیخلاف جنگ کا دائرہ بڑھائے۔ اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ اختیار ملنے کے بعد سی آئی اے پاکستان میں عسکریت پسندوں کیخلاف ڈرون حملے بڑھا دے گی۔ امریکی اخبارکے مطابق حالیہ مہینوں میں وائٹ ہاﺅس کے حکام کو افغانستان کے بارے میں خفیہ جائزے پیش کرنے کے علاوہ سی آئی اے نے پاکستان میں عسکریت پسندوں کیخلاف ڈرون حملوں کا دائرہ بڑھانے کا ایک منصوبہ بھی پیش کیا تھا جس میں پاکستان میں مزید جاسوس بھیجنے کیلئے کہا گیا تھا۔ اخبار کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آپریشنز کا دائرہ بڑھاتے ہوئے بلوچستان میں بھی ڈرون حملے کئے جاسکتے ہیں جہاں امریکی حکام کو یقین ہے کہ افغان طالبان کی سینئر قیادت روپوش ہے جہاں سے وہ افغانستان میں امریکی فوج پر حملوں کی ہدایات جاری کرتی ہے اور اب افغانستان میں امریکی فوج پر حملوں کی ہدایات جاری کرتی ہے اور اب افغانستان میں مزید فوج بھیجنے سے ان حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ صدر نے القاعدہ اور اسکے اتحادی گروپوں کے خلاف مہم تیز کرنے کی منظوری دیتے ہوئے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر حملے تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے اخبار کے مطابق چند ہعفتے قبل اوباما کے قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز اس حوالے سے پاکستانی قیادت کو پیغام بھی پہنچا چکے ہیں لیکن پاکستانی قیادت جو اوباما کے ارادوں اور انکے اقتدار میں رہنے پر شبہات کی شکار ہے ابھی تک اس سے متفق نہیں ہے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/pakista...rdu-online/Overseas/NewYork/02-Dec-2009/17013
 
Top