واٹس ایپ کی دلچسپ ٹرکس!

arifkarim

معطل
واٹس ایپ کی دلچسپ ٹرکس
568c212a3133a.jpg

واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور یہ ممکن ہی نہیں کہ آپ یا آپ کا کوئی دوست روزانہ کی بنیاد پر واٹس ایپ استعمال نہ کرتا ہوں۔

مندرجہ ذیل میں کچھ ایسی ٹپس دی گئی ہیں جنھیں جاننا واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ضروری ہے۔

واٹس ایپ پر آنے والی ہر تصاویر اپنے فون میں محفوظ کرنے کی ضرورت نہیں، اس ایپ پروگرام کے ذریعے واٹس ایپ آپ کو ملنے والی ہر تصویر کو خودکار طور پر آپ کے فون میں محفوظ کردیتا ہے۔

اس کو بند کرنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں وہاں چیٹ کھولیں اور ان کمنگ میڈیا کو بند کردیں۔

واٹس ایپ پر اپنے کسی دوست کو صحیح مقام بتانا ہو تو چیٹ پر بائیں جانب دیے گئے ایرو پر کلک کریں اور شئیر لوکیشن کا بٹن دبائیں جس کے بعد آپ اپنا صحیح مقام یا قریب کی کوئی مشہور جگہ اپنے دوست کو بھیج سکتے ہیں۔

اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ آپ کا بھیجا ہوا پیغام کب پڑھا گیا تو اپنی اسکرین کو انگلی سے دائیں جانب کی طرف کریں جس سے آپ کو پیغام پڑھنے کا صحیح وقت معلوم ہوجائے گا۔

اگر آپ نہیں چاہتے کہ لوگ آپ کا لاسٹ سین دیکھیں تو سیٹنگز پر جاکر اکاؤنٹ میں جائیں وہاں سے پرائیویسی کا بٹن کھولیں اور ریڈ ریسیمنٹس کو بند کردیں۔
ماخذ

حمیرا عدنان محمد تابش صدیقی
 
باباجی

محفلین
ویسے واٹس ایپ میں بھی اکاؤنٹ بنانے کا اپشن ہونا چاہیئے جیسے وی چیٹ میں
تاکہ موبائل نمبر دینے کی پریشانی سے بچا جا سکے
 
arifkarim

معطل
ویسے واٹس ایپ میں بھی اکاؤنٹ بنانے کا اپشن ہونا چاہیئے جیسے وی چیٹ میں
تاکہ موبائل نمبر دینے کی پریشانی سے بچا جا سکے
واٹس ایپ کی بس یہی ایک کمزوری ہے جسکی وجہ سے یہ دنیا کی مشہور ترین ایپس میں سے ہے۔ مطلب سیدھا موبائل نمبر دے کر بندہ رجسٹر ہو جاتا ہے۔ ای میل اور دیگر لوازمات کی ضرورت نہیں پڑتی۔
 
بھائی ویسے تو میں بہت کم واٹس اپ استعمال کرتی ہوں لیکن یہ تو بہت پرانے فیچرز ہیں
آپ ایک موبائل فون پر 2 یا 3 واٹس اپ بھی استعمال کر سکتے ہیں آپ تھیمز بھی تبدیل کر سکتے ہیں بیک اپ بھی لے سکتے ہیں سارے میسج اور تصاویر وغیرہ کا:rollingonthefloor:
 
2،3 واٹس ایپ کیسے استعمال کرتے ہیں ایک موبائل پہ
طریقہ تو بتائیں برائے مہربانی
 
محمداحمد

لائبریرین
کم واٹس اپ استعمال کرتی ہوں
کم استعمال پر یہ حال ہے:
آپ ایک موبائل فون پر 2 یا 3 واٹس اپ بھی استعمال کر سکتے ہیں آپ تھیمز بھی تبدیل کر سکتے ہیں بیک اپ بھی لے سکتے ہیں سارے میسج اور تصاویر وغیرہ کا

:)

آپ کم ہی استعمال کیا کریں۔ :)
 
باباجی

محفلین
آپس کی بات ہے
مجھے تو واٹس ایپ نے ایک مصیبت میں ڈالا ہوا ہے
اور نمبر نا تبدیل کرنا میری مجبوری ہے ورنہ کب کا تبدیل کرچکا ہوتا
 
باباجی

محفلین
عارف بھائی
اینڈرائیڈ ایپس کی معلومات کا بھی دھاگہ بنائیں
جس میں مفید اور مضر دونوں طرح کی ایپس کے بارے میں معلومات شیئر کی جائیں
 
اسی سیکشن میں اینڈروئیڈ اور ایپل دونوں کی ایپس کا دھاگہ موجود ہے۔ دوبارہ چیک کریں۔
 
سارہ خان

محفلین
اگر آپ نہیں چاہتے کہ لوگ آپ کا لاسٹ سین دیکھیں تو سیٹنگز پر جاکر اکاؤنٹ میں جائیں وہاں سے پرائیویسی کا بٹن کھولیں اور ریڈ ریسیمنٹس کو بند کردیں۔۔

یہ میرے مطلب کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ سین کر لیا تو جواب دینا اخلاقی ذمہ داری بن جاتی ہے ۔ اس سے بچت ہو جائے گی ۔۔۔
 
لاسٹ سین کے علاوہ
جب آپ کسی کا میسج پڑھتے ہیں تو بھیجنے والے کی سکرین پر موجودٹک مارکس نیلے ہوجاتے ہیں
اس کے لیئے سیٹنگز، اکاؤنٹ، پرائیویسی اور سب سے نیچے Read reciepts کا آپشن ہوتا ہے وہاں ان چیک کردیں
اب آپ کوئی بھی میسج پڑھیں بھیجنے والے کو معلوم نہیں ہوگا کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے
 
واٹس ایپ کا خفیہ استعمال
 
سید عاطف علی

لائبریرین
واٹس ایپ کو گوگل کروم پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ایک پلگ ان نصب کر نا پڑتا ہے اور ایک عارضی بار کوڈ سکین کر کے واٹس ایپ کے انٹرفیس کو پی سی پر لایا جاسکتا ہے۔
 
سارہ خان

محفلین
لاسٹ سین کے علاوہ
جب آپ کسی کا میسج پڑھتے ہیں تو بھیجنے والے کی سکرین پر موجودٹک مارکس نیلے ہوجاتے ہیں
اس کے لیئے سیٹنگز، اکاؤنٹ، پرائیویسی اور سب سے نیچے Read reciepts کا آپشن ہوتا ہے وہاں ان چیک کردیں
اب آپ کوئی بھی میسج پڑھیں بھیجنے والے کو معلوم نہیں ہوگا کہ آپ نے میسج پڑھ لیا ہے
بہت شکریہ ۔۔ :)
 
Top