واٹس ایپ کا سالانہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ!

arifkarim

معطل
واٹس ایپ کا سالانہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ
569ce7e29310e.jpg

مقبول ترین میسجنگ میسنجر واٹس ایپ نے اپنی سالانہ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین سے سالانہ بنیادوں پر فیس لی جاتی ہے جو ایک ڈالر ہے۔
تاہم اب اس میسنجر کے بانی جان کوم نے ایک کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ اس سروس کی سالانہ فیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ڈالر ویسے تو کوئی خاص نہیں مگر یہ چیز متعدد افراد کو یہ سروس استعمال کرنے سے روکتی ہے اور ایک عوامی میسجنگ سروس کے لیے اسے بالکل مفت کرنے کی ضرورت ہے۔
جان کوم نے اعتراف کیا کہ صارفین کے لیے رکاوٹ بننے کے لیے ساتھ ساتھ سال میں ایک دفعہ ادائیگی کی حکمت عملی صحیح طرح کام بھی نہیں کررہی کیونکہ اس کے نتیجے میں بیشتر افراد ایک سال بعد اس سروس کا استعمال ہی اچانک ختم کردیتے ہیں۔
اگر آپ نے واٹس ایپ استعمال کیا ہو تو سبسکرائپشن اسکرین سے بخوبی واقف ہوں گے۔
اچھی خبر یہ ہے کہ فیس کے خاتمے کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے تاہم اس ایپ کے تمام ورژنز کے اسے پہنچنے میں ایک سے دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔
بری خبر یہ ہے کہ اگر آپ نے گزشتہ روز ہی فیس ادا کی ہے تو وہ واپس ری فنڈ نہیں ہوگی۔
واٹس ایپ نے یہ بھی کہا ہے کہ سالانہ فیس ختم کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اب صارفین کو اشتہارات کا سامنا ہوگا۔
ماخذ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے کبھی تجربہ نہیں ہوا کہ اس کی فیس چارج کی گئی ہو
تقریباً 2 سال سے استعمال کر رہا ہوں
پہلے بس لکھا ہوا آتا تھا کہ سالانہ تین چار ریال فیس ہے۔مگر کبھی چارج نہیں ہوئے۔آج اطلاقئے میں تحدیثی (اپڈیٹ) پیغام آیا کہ اسے زندگی بھر کے لیے مفت کر دیا گیا ہے۔
 

محمدظہیر

محفلین
آج اطلاقئے میں تحدیثی (اپڈیٹ) پیغام آیا کہ اسے زندگی بھر کے لیے مفت کر دیا گیا ہے۔
مجھے بھی رات یہی پیغام واٹس ایپ پر دو سے تین بار موصول ہوا۔ میں سمجھا کسی نے ہیک کیا ہو پھر آج یہ خبر پڑھ کر تسلی ہوئی۔
 

محمدظہیر

محفلین
واٹس ایپ کا بزنس ماڈل کیا ہے پھر؟
واٹس ایپ کو سالانہ فیس سے زیادہ ریونیو حاصل نہیں ہوئی۔ ٹیلیکوم کمپنیاں یہاں مسلسل انوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ مثلاً ریلائنس نے انڈیا میں واٹس ایپ کے ساتھ مل کر منفرد اسکیم اپنے یوزرس کو دی ہے۔
واٹس ایپ والے اشتہارات میں پیسے ضائع نہیں کرتے اور صرف 50 کے آس پاس انجینیرز ڈیویلپمنٹ میں ہیں۔
 
میرے پاس کل رات کو پیغام آیا کہ" آپ کا بہت بہت شکریہ ، ہم اب کبھی آپ سے پیسے کا نہیں کہیں گے، اور جو ماضی میں ہم سے گستاخی ہوئی اس کی ہم معذرت چاہتے ہیں۔"
ہم نے جواب تو نہیں دیا مگر دل میں کہا ، چلو ٹھیک ہے ۔۔ کوئی بات نہیں ۔۔
 

نایاب

لائبریرین
شکریہ وٹس اپ
مجھے لائف ٹائم سبسکرپشن سے نوازنے پر ۔
یہ الگ بات کہ
" نئیں ریساں وی چیٹ دیاں "
بہت دعائیں
 
Top