واٹس ایپ پر تصاویر اور وڈیوز اگر ڈیلیٹ ہو جائیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ابھی تو مجھے یہ بھی سمجھ نہیں آ رہی کہ ڈیلیٹ ہوئی بھی ہیں یا نہیں، میں خود سے کچھ ڈیلیٹ نہیں کیا اور گھر میں بھی سب کا یہی کہنا ہے کہ کسی نے ڈیلیٹ نہیں کیا لیکن ٹیب میں دکھائی بھی نہیں دے رہیں، اب نہیں معلوم کہ کیا مسئلہ ہے!!
 

الف عین

لائبریرین
یہی مسئلہ صابرہ کے فون میں بھی ہو گیا ہے۔ جب کہ محترمہ کوڈ لیٹ کرنا بھی نہیں آتا!! میں نے بھی کافی کوشش کی ، فولڈر میں ویڈیو موجود ہیں، لیکن واٹس اپ میں ان کے لنک غائب۔
 
یہ ڈیلیٹ ہوئے کیسے ہیں.
جب ہم واٹس ایپ کے زریعے کوئی تصویر یا وڈیو بھیجتے ہیں یا وصول کرتے ہیں تو وہ ہمارے فون کے ایک فولڈر میں محفوظ ہوجاتی ہے.
یہ فولڈر موبائل میں واٹس ایپ کے بنیادی فولڈر میں ہوتا ہے.
دوسری شے، عموماََ واٹس ایپ آپ کے تمام تر پیغامات چوبیس گھنٹے میں ایک مرتبہ از خود پس انداز کر تا ہے.
اگر اس کے بنیادی افعال میں ترمیم نہ کی جائے تو کم از کم تصاویر بھی پیغامات کے ساتھ پس انداز کر لیتا ہے
ان دونوں ذرائع سے یہ پیغامات معہ تصاویر باردیگر حاصل کئے جاسکتے ہیں
 
Top