والٹ ود بشی

پاکستانی

محفلین
فلمی صنعت کے بین الاقوامی میلے ’ کینز فلم فیسٹیول‘ میں ’پالم ڈی او‘ ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بنائی گئی ایک ’اینیمیٹڈ‘ دستاویزی اول نمبر پر ہے۔

’والٹ ود بشیر‘ کے نام سے یہ فلم ہدایت کار ایئر فولمان نے بنائی ہے جو اسرائیل فوج میں اپنی ملازمت کے دوران انیس سو بیاسی میں لبنان حملے کے دوران ڈھائے جانے والے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔

انیس سو بیاسی میں آپریشن ’پیس فار گلیلی‘ کے نام سے لبنان پر اسرائیلی فوج کا حملہ دراصل دارالحکومت بیروت تک قبضہ کرنے کی کوشش تھی۔

اس آپریشن کے بعد لبنان میں پندرہ سال سے جاری خانہ جنگی اور بدترین مظالم ختم ہو گئے تھے۔


مزید
 
Top