تاسف والد صاحب کی ناگہانی وفات پر قلبی کیفیات

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
والد صاحب کی ناگہانی وفات پر قلبی کیفیات
نہ میں اس دنیا میں پہلا بیٹا ہوں جو کہ یتیم ہوا اور نہ ہی میرے والد صاحب پہلے باپ ہیں جو کہ اس دنیا میں اپنے بچوں کو تنہا چھوڑ گئے۔
میں نے جب سے ہوش سنبھالا عام لوگوں کی طرح بے شمار لوگوں کے والدین کی نماز جنازہ میں شرکت کی یا کہیں کسی کے بارے میں سنا کہ فلاں کا والد مرگیا تو ایک معمول کے مطابق عام سی بات محسوس ہوئی لیکن 7 مئی بروز جمعرات بوقت چار بج کر 30 منٹ صبح جب میرے والد صاحب اچانک سائلنٹ ایم آئی یعنی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے تو مجھے یوں لگا کہ میری دنیا ہی لٹ گئی۔ زمین و آسمان ایک ہوگئے یوں لگا جیسے قیامت صغریٰ بپا ہوگئی۔ یوں لگا جیسے جون جولائی کی دوبجے کی کڑی دھوپ میں سایہ دار تناور چھتنار درخت کاٹ دیا گیا ہو اور تیز دھوپ مجھ پر براہ راست پڑ رہی ہو۔ یوں لگا کہ اماوس کی کالی سیاہ اندھیری رات جس میں آسمان بھی کالے بادلوں سے ڈھکا ہوا ہو میری کشتی دریا کے عین درمیان بیچ گرداب کے پھنس گئی ہو۔
تین دن سے سکتے کی کیفیت میں تھا نہ رویا دھویا نہ ہی بین کیئے بس چپ چاپ ایک کونے میں بیٹھا رہا کون آیا کون گیا کچھ پتہ نہیں ۔ بھائی نے بتایا کہ جب لوگ دعا کے لیئے ہاتھ اٹھاتے تھے تو آپ نہیں اٹھاتے تھے ایک شاک کی کیفیت میں تھے۔
آج چوتھے دن جب سب لوگ گھروں کو چلے گئے تو والدہ میرے پاس آکر بیٹھ گئیں اور کہنے لگیں بیٹا کہ تین دن سے تو گھر نہیں آیا اور مجھے تیرے بھائیوں نے بتایا ہے کہ تو قبرستان میں بھی ایک طرف کھڑا تھا شروع سے آخر تک تونے باپ کا چہرہ نہیں دیکھا ۔ دیکھ تیرا باپ مرگیا ہے تو میرے سَر کا سائیں اس دنیاسے چلا گیا ہے اگر تو اسی طرح کرتا رہا تو میں بھی بہت جلد مرجاؤنگی ۔ دیکھ اب گھر کا بڑا تو ہی ہے بڑے بھائی ہونے کی حیثیت سے اب گھر تونے ہی سنبھالنا ہے یہ کہہ کر والدہ مجھ سے گلے مل کر پھوٹ پھوٹ کر رو دیں تو پھر اچانک میرا دل بھی بھر آیا اور میری آنکھیں بھی ساون بھادوں کی بارش کی مانند برسنے لگیں۔ اللہ باقی
 

ساجد

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔
اللہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں نازل کرے اور آپ سب گھر والوں کو صبر جمیل سے نوازے ۔
 
بھائی جان آپ کے ان الفاظ نہیں ہمیں بھی رلا دیا ہے ۔۔۔۔
میں نے اسے پڑھتے ہی اپنے ابو کو فون لگایا لیکن بات نہیں ہو سکی ہے ۔
واقعی بہت بڑی نعمت ہے باپ۔خواہ کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہو باپ باپ ہی ہوتا ہے ۔
اور ماں کا تو خیر کہنا ہی کیا۔
 

فلک شیر

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کی آخرت کی منازل آسا ن فرمائیں اور آپ کوصبر جمیل عطا فرمائیں ۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

اللہ کریم آپ کے والد محترم کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (آمین)

ہم سب آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
 

ساقی۔

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون!

اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ۔ اور ان پر اپنی رحمت نازل کرے۔
 
میں اپنے والد کی محبتوں شفقتوں کو کیسے بھول جاؤں کہ جب بھی زندگی میں مجھے کوئی دکھ یا تکلیف پہنچی یا کوئی مصیبت یا پریشانی سَر پر آئی تو کبھی میرے والد کا ہاتھ میری پشت پر اور کبھی میرا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیکر اس کو سہلاتے رہتے تھے اور تسلی دیتے رہتے تھے۔ آج ایک ایک کرکے وہ سارے مناظر ایک فلم کی طرح سے ذہن کی سلائیڈ پر چل رہے ہیں کہ جب میں چھوٹا تھا تب کے مسائل جب سکول اور کالج پہنچا تب کی یاداشتیں، جب اپنے ساتھ ہی انہوں نے مجھے یونیورسٹی میں جاب پر لگوایا جب میری شادی کروائی۔ جب میرے بچے پیدا ہوئے تو ان کا میرے ساتھ ہاسپٹل میں تین دن قیام ۔ آپریشن سے پہلے میری اہلیہ کو تسلیاں ،دوران آپریشن مجھے تسلیاں، جب بیٹا پیدا ہونے کی خوش خبری سنائی گئی تو ان کے چہرے کی رونق اور ان کی خوشی دیدنی تھی۔
 

سید ذیشان

محفلین
انا للہ و ان الیہ راجعون

اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
ایک سعادت مند بیٹے کی حیثیت سے آپ پر جو لازم ہے وہ یہ ہے کہ:
والد مرحوم کے لئے دعائیں کیجئے، وہ دعائیں جو اللہ کریم اور رسول کریم نے تربیت فرمائی ہیں۔
والد مرحوم کے دوستوں کو اسی طرح عزت دیجئے جس طرح وہ خود دیا کرتے تھے۔
والد مرحوم کے شروع کئے ہوئے نیک کاموں کی تکمیل میں اپنا مؤثر کردار ادا کیجئے۔
والد مرحوم کے ذمے اگر کسی کا کچھ واجب تھا تو اس کو بے باق کیجئے۔
والد مرحوم کے لئے خود صدقہ جاریہ بن جائیے۔
اپنے بہن بھائیوں کے لئے اپنا رویہ ایسا رکھئے کہ ان کے دل سے صدا آئے: ’’ابا ہوتے تو وہ بھی یہی کرتے‘‘۔
اپنی والدہ کے لئے ڈھال بن جائیے۔ وراثت کی تقسیم میں تقویٰ کو ہاتھ سے نہ جانے دیجئے۔
اللہ کریم توفیق سے نوازے۔ آمین۔
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کے مرحوم والد پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور آپ سبکو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

محمد امین

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔

روحانی بابا اللہ آپ کے والد کے درجات کو بلند فرمائے اور آپ سب کو صبرِ جمیل دے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top