واخانِ بدخشان کی ہفت رنگی طبیعت (افغانستان)

حسان خان

لائبریرین
طبعیتِ هفت‌رنگِ واخانِ بدخشان
تاریخ: ۲۴ نومبر ۲۰۱۷ء
متون اور تصاویر کا مأخذ: بی بی سی فارسی

ولایتِ بدخشان کے ضلعِ واخان کو چار سال قبل افغانستان کا دُوُمین مِلّی باغستان اعلان کیا گیا تھا۔ اِس مِنطقے کے زیبا طبیعی منابع و مناظر سالانہ صدہا سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ بی بی سی کے خبرنگار ارشاد ہنریار نے اِس مجموعۂ عکس میں اِس مِنطقے کی طبیعی زیبائیوں کے گوشوں کو تصویر میں محفوظ کیا ہے۔

'کوہِ نُہ شاخ' ۷۵۰۰ میٹر سے زیادہ بلندی کے ساتھ افغانستان کا بلندترین کوہ ہے۔
_98889535_1-9.jpg


کوہ ہائے پامیر سے سرچشمہ لینے والا دریائے پنج افغانستان و تاجکستان کے درمیان سرحد ہے۔
_98889537_1-1.jpg


اِرتفاعاتِ پامیر کی بعض جگہوں پر کم عُمق تالاب نظر آتے ہیں۔
_98889539_1-8.jpg


کوہِ پامیر سے نکل کر دریائے پنج میں شامل ہونے والے دریاچے بعض جگہوں پر درختوں اور گِیاہوں سے پوشیدہ ہو گئے ہیں۔
× گِیاہ = پودا
_98891401_1-5.jpg


پامیر کے کوہ پایوں کے بعض حصوں کی شکل زمین کی حرَکت کے باعث تبدیل ہو چکی ہے۔
× کوہ پایہ = کوہ کا نِچلا اور مُرتفع حصہ، فُٹ ہِل
_98891403_1-2.jpg


واخان کے طبیعی یخچال موسمیاتی تبدیلی کے باعث پِگھلنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
× یخچال = گلیشیئر
_98891405_1-6.jpg


تاجکستان کی راہ سے سالانہ صدہا سیّاح زیبا مناظر کے سیر و تماشے کے لیے ضلعِ واخان اور اِرتفاعاتِ پامیر کا سفر کرتے ہیں۔
_98891409_1-10.jpg


پامیر کے کوہی سلسلے سال کے بیشتر موقعوں پر برف سے پوشیدہ رہتے ہیں۔
_98891407_1-7.jpg


کوہستانِ پامیر کے تپّے اور درّے بعض جگہوں پر عہدِ باستانی کے علاقوں جیسے لگنے لگے ہیں۔
× تپّہ = چھوٹا پہاڑ، پہاڑی
_98891901_1.jpg


افغانستان کے شمال شرق کی انتہا میں واقع ضلعِ واخان اِس مُلک کی بلندترین جگہ ہے۔
_98891903_1-3.jpg


ختم شد!
 
Top