وائٹ چکن قورمہ

ملائکہ

محفلین
آج میں نے یہی ڈس بنائی ہے کیونکہ امی کی طبیعت خراب تھی تو میں نے کھانا بنایا۔۔۔۔۔

اجزاء:
چکن--- ایک کلو
دہی--- 1 کپ بڑا والا
کریم--- آدھا پیکٹ
دودھ-- حسب ضرورت
پیاز--- 2 عدد
سفید پسی مرچ---- 4 کھانے کے چمچ
ہری مرچ-- 3 سے 4 عدد
آئل--- تھوڑا سا
خشخاش-- 4 کھانے کے چمچ(پانی میں بھگو دیں)
بادام--- 12 یا 13 عدد (اسے بھی پانی میں بھگو دیں)
نمک--- حسب ضرورت
ادرک-- ایک بڑا ٹکڑا
لہسن--- 5 سے 6 جوئے
جائفل اور جاوتری ---- پسی ہوئی بہت تھوڑی سی
ترکیب:
سب سے پہلے خشخاش اور آدھے بادام(چھلکا اتار کر) پیس لیں موٹا موٹا اور الگ گرائنڈر میں پیاز بھی پیس لیں۔۔۔ لہسن کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور ادرک کو لمبا لمبا کاٹ لیں۔ اب دیگچی میں آئل دال کر لہسن سارا اور ادرک تھوڑا سا ڈال کر بھونیں پھر چکن ڈال کر بھون لیں۔۔۔ پھر اس میں پسی پیاز، خشخاش اور بادام، دہی، نمک،جائفل اور جاوتری اور دودھ ڈال دیں اور جب تک پکائیں جب تک چکن گل نہ جائے۔۔۔۔ پھر چولہا بند کرکے کریم،باقی بادام جو بچ گئے تھے وہ کاٹ کر ڈالیں اور باقی ادرک اور ہری مرچ ڈالیں اور پھر چولہا کھول کر دم پر رکھ دیں 5 منٹ۔۔۔ اور پھر کھائیں مزے اڑائیں۔۔۔:lovestruck:

DSC00904_zps3ca2c9d2.jpg
 

ملائکہ

محفلین
بہت ذبردست لگ رہی ہے۔ ایک سوال: کیا اس کو فریج میں رکھا جا سکتا ہے اور کتنے دن تک؟
رکھ لیں اور اگلے دن استعمال کرلیں پر زیادہ دن نا ہی رکھیں تو اچھا ہے کیونکہ کریم ڈالی ہے تو شاید خراب ہوجائے۔۔۔ میں نے تو یہ خود پہلی مرتبہ بنائی ہے آج۔ ۔۔۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ہمارے بینک کے ساتھ ایک ہوٹل ہے وہاں سے بھی ایسا وائیٹ چکن قورما ملتا ہے، جو ہم دوسرے تیسرے دن منگوا کے کھاتے ہیں کیونکہ گھر سے کوئی نہیں لے آتا کھانا۔ مگر اِس والے کی شکل کچھ زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔ اچھا ہے جی، موجیں لگی ہونگی آپ کے گھر والوں کی، روز کی راویتی دال سبزیوں سے ہٹ کر ایسے کچھ مصالحے دار تڑکے کھانے پینے کو مل جاتے ہیں، گھر بیٹھے ہی :D
 

ملائکہ

محفلین
ہمارے بینک کے ساتھ ایک ہوٹل ہے وہاں سے بھی ایسا وائیٹ چکن قورما ملتا ہے، جو ہم دوسرے تیسرے دن منگوا کے کھاتے ہیں کیونکہ گھر سے کوئی نہیں لے آتا کھانا۔ مگر اِس والے کی شکل کچھ زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔ اچھا ہے جی، موجیں لگی ہونگی آپ کے گھر والوں کی، روز کی راویتی دال سبزیوں سے ہٹ کر ایسے کچھ مصالحے دار تڑکے کھانے پینے کو مل جاتے ہیں، گھر بیٹھے ہی :D
مطلب ایک آدھ ڈھابہ تو میں بھی کھول سکتی ہوں:p
 

ملائکہ

محفلین
جب میں بوڑھی اماں بن جاؤں گی تو ایک کک بک اور ایک تاریخ کے تراجم کے مضون کی دو کتابیں چھاپ لوں گی ۔۔۔۔۔
 

شہزاد وحید

محفلین
جب میں بوڑھی اماں بن جاؤں گی تو ایک کک بک اور ایک تاریخ کے تراجم کے مضون کی دو کتابیں چھاپ لوں گی ۔۔۔ ۔۔
یہ تو سنا تھا کہ بڑے ہو کر یہ کریں گےلیکن بوڑھی اماں بن یہ کریں گے یہ بھی دیکھ لیا۔ :D ویسے بڑے ہو کر جو کرنے کا آپ نے سوچا تھا، وہ کر لیا؟ :p
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زبردست ملائکہ، دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے یقینا بہت مزےدار بنی ہو گی، مجھے تو دوبارہ سے بھوک لگ گئی ہے دیکھ کر :)
 

فہیم

لائبریرین
آج میں نے یہی ڈس بنائی ہے کیونکہ امی کی طبیعت خراب تھی تو میں نے کھانا بنایا۔۔۔ ۔۔

اجزاء:
چکن--- ایک کلو
دہی--- 1 کپ بڑا والا
کریم--- آدھا پیکٹ
دودھ-- حسب ضرورت
پیاز--- 2 عدد
سفید پسی مرچ---- 4 کھانے کے چمچ
ہری مرچ-- 3 سے 4 عدد
آئل--- تھوڑا سا
خشخاش-- 4 کھانے کے چمچ(پانی میں بھگو دیں)
بادام--- 12 یا 13 عدد (اسے بھی پانی میں بھگو دیں)
نمک--- حسب ضرورت
ادرک-- ایک بڑا ٹکڑا
لہسن--- 5 سے 6 جوئے
جائفل اور جاوتری ---- پسی ہوئی بہت تھوڑی سی
ترکیب:
سب سے پہلے خشخاش اور آدھے بادام(چھلکا اتار کر) پیس لیں موٹا موٹا اور الگ گرائنڈر میں پیاز بھی پیس لیں۔۔۔ لہسن کو چھوٹا چھوٹا کاٹ لیں اور ادرک کو لمبا لمبا کاٹ لیں۔ اب دیگچی میں آئل دال کر لہسن سارا اور ادرک تھوڑا سا ڈال کر بھونیں پھر چکن ڈال کر بھون لیں۔۔۔ پھر اس میں پسی پیاز، خشخاش اور بادام، دہی، نمک،جائفل اور جاوتری اور دودھ ڈال دیں اور جب تک پکائیں جب تک چکن گل نہ جائے۔۔۔ ۔ پھر چولہا بند کرکے کریم،باقی بادام جو بچ گئے تھے وہ کاٹ کر ڈالیں اور باقی ادرک اور ہری مرچ ڈالیں اور پھر چولہا کھول کر دم پر رکھ دیں 5 منٹ۔۔۔ اور پھر کھائیں مزے اڑائیں۔۔۔ :lovestruck:

DSC00904_zps3ca2c9d2.jpg
بہت زبردست (y)
ترکیب اور تصویر دونوں سے ہی مزے کا لگ رہا ہے:love:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ملائکہ ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ بچے ٌ بہت مزے کا لگ رہا ہے ، میں بھی بناتی رہتی ہوں اور محفل پر ایک بار اس کی ریسیپی بھی دی تھی :)
 
Top