نیو گریٹ گیم

نبیل

تکنیکی معاون
دی گریٹ گیم 19 ویں صدی میں سلطنت برطانیہ اور روس کے مابین سیاسی اور سٹریٹجک رقابت کے لیے استعمال ہونے والی اصطلاح ہے۔ مصنف رڈیارڈ کپلنگ نے اس اصطلاح کو اپنے ناول کِم میں استعمال کیا تھا جس کے بعد یہ اصطلاح مشہور ہوئی تھی۔ دی گریٹ گیم سے مراد مشرقی ایشیائی ریاستوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے حربوں کا کھیل لیا جاتا ہے۔ دراصل برطانیہ کو روس کی جانب سے خطرہ تھا کہ وہ کہیں اس کے اس زمانے میں زیر تسلط ہندوستان پر حملہ نہ کر دے۔

گزشتہ کچھ دہائیوں سے مشرقی ایشیائی ریاستیں ایک مرتبہ پھر سے عالمی طاقتوں کی نظر میں ہیں اور ایک مرتبہ پھر سے اس خطے میں سیاسی اثر و رسوخ اور معاہدوں کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ اسی کو تاریخ دانوں اور تجزیہ نگاروں نے دی نیو گریٹ گیم کا نام دیا ہے۔ لیکن اس مرتبہ یہ کھیل جغرافیائی وسعت حاصل کرنے کے لیے نہیں بلکہ قدرتی وسائل پر قبضے کا کھیل ہے اور اس مرتبہ عالمی طاقتوں کی نظر مشرقی ایشیائی ریاستوں میں پائے جانے والے بیکراں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے ذخائر ہیں جنہیں ابھی استعمال میں لایا نہیں گیا ہے۔ اس تھریڈ میں میں اسی موضوع کی مناسبت سے معلومات اور حوالہ جات اکٹھا کرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ میں محض اپنی دلچسپی کی خاطر کر رہا ہوں۔ آج ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام میرے مطابق میں اس اصطلاح کا ذکر سنا تو اس سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کا سوچا۔ آپ دوستوں کو بھی اس موضوع پر معلومات فراہم کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ میری گزارش ہے کہ اس تھریڈ پر صرف موضوع سے متعلق بات کی جائے۔ شکریہ۔
 

arifkarim

معطل
نبیل بھائی یہ دی نیو گریٹ گیم تو سوویت یونین فال کے بعد سے ہی جاری ہے۔ روس اپنی فوجیں ان علاقوں کے گرد گھما رہا ہے جبکہ امریکہ پہلے ہی اپنے ملٹری بیسز یہاں قائم کر چکا ہے:
war on terror
in the context of the united states' war on terror, central asia has once again become the center of geostrategic calculations. Pakistan's status has been upgraded by the u.s.-government to major non-nato ally because of its central role in serving as a staging point for the invasion of afghanistan, providing intelligence on al-qaeda operations in the region, and leading the hunt on osama bin laden, believed to still be in the region. Afghanistan, which had served as a haven and source of support for al-qaeda, under the protection of mullah omar and the taliban, was the target of a u.s. Invasion in 2001, and ongoing reconstruction and drug-eradication efforts. U.s. Military bases have also been established in uzbekistan and kyrgyzstan, causing both russia and the people's republic of china to voice their concern over a permanent u.s. Military presence in the region.

Western observers and governments have claimed that russia, china and the former soviet republics have taken advantage of the war on terror to increase oppression of certain ethnic groups, including minority separatist movements, as well as some religious groups. Washington, which considers russia and china as strategic partners in the war on terror, has largely turned a blind eye to these claims.

اب دیکھنا یہ ہے کہ جنگ کا آغاز کہاں سے ہوتا:)
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ انگریزی متن کوٹ کرنے کی بجائے یہاں اردو کا استعمال کیا جائے۔ شکریہ۔
 
Top