جگر نیاز عاشقی کو ناز کے قابل سمجھتے ہیں - جگر مُراد آبادی

کاشفی

محفلین
غزل
(جگر مُراد آبادی)

نیاز عاشقی کو ناز کے قابل سمجھتے ہیں
ہم اپنے دل کو بھی اب آپ ہی کا دل سمجھتے ہیں

عدم کی راہ میں رکھا ہی ہے پہلا قدم میں نے
مگر احباب اس کو آخری منزل سمجھتے ہیں

قریب آ آکے منزل تک پلٹ جاتے ہیں منزل سے
نہ جانے دل میں کیا آوارہء منزل سمجھتے ہیں

الہٰی ایک دل ہے، تو ہی اس کا فیصلہ کردے
وہ اپنا دل سمجھتے ہیں، ہم اپنا دل سمجھتے ہیں
 
Top