نہ اگرہو رہبر کامل ، سفر کامل نہیں ہوتا- حضرت مولانا سید صدیق احمد باندوی رحمۃُ اللہ علیہ

نبی کی سنتوں پر جو کوئی عامل نہیں ہوتا
وہ کچھ بھی کہہ رہا ہو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا


کرشمے کچھ دکھائے یا ولی اس کو کہے کوئی
گروہ اولیاء میں وہ کبھی شامل نہیں ہوتا

سفر ناقص ہی رہتا ہے کبھی منزل نہیں ملتی
نہ گر ہو رہبر کامل ، سفر کامل نہیں ہوتا


عمل پیہم ہو پھر اللہ کی مرضی بھی حاصل ہو
تو ایسے کام میں کوئی کبھی حائل نہیں ہوتا

جو فکر آخرت میں رات دن بے چین رہتا ہے
خدا کی یاد سے اک آن بھی غافل نہیں ہوتا


جسے عشق پیمبر(ﷺ) ہے جسے پاس شریعت ہے
وہ احکام شریعت سے کبھی جاہل نہیں ہوتا

خدا کے درپہ سائل بن کے جانا جسکو آتا ہے
کسی کے درپہ جا کر وہ کبھی سائل نہیں ہوتا


وہ گمراہی میں رہتا ہے ہدایت مل نہیں سکتی
طریق حق کی جانب جسکا دل مائل نہیں ہوتا

نہیں ہوتا جس میں خدمت مخلوق کا جذبہ
کسی کی بھی نظر میں وہ کسی قابل نہیں ہوتا


بہت تحقیق کی صدیق ترا بس جرم یہ نکلا
خلاف شرع باتوں کا کبھی قائل نہیں ہوتا

 

سید عمران

محفلین
سفر ناقص ہی رہتا ہے کبھی منزل نہیں ملتی
نہ گر ہو رہبر کامل ، سفر کامل نہیں ہوتا
واہ۔۔۔
بہت عمدہ مثال دی ہے۔۔
بغیر رہبر کامل سفر کامل انداز میں کیسے طے ہوسکتا ہے؟؟؟
راہ میں حائل ہزار موڑ، ہزار گھاٹیاں کیسے طے ہوں گی؟؟؟
 

عدنان عمر

محفلین
سبحان اللہ۔

نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے
اللّٰہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے
(صلی اللّٰہ علیہ وسلم)
 
Top