نگران وزیر اعظم بننے کی طلب ہے نہ حاجت : ڈاکٹرطاہرالقادری

الف نظامی

لائبریرین
حقیقی جمہوریت کا راج اور 18کروڑ عوام کے چہروں پر اطمینان کی مسکراہٹ دیکھنا چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر طاہر القادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم بننے کی طلب ہے نہ حاجت، اللہ نے مجھے صدر اور وزیر اعظم سے زیادہ عزت دے رکھی ہے۔ واضح کر دوں کہ نگران سیٹ اپ میں وزیر اعظم بننے کا امید وار ہر گز نہیں مگر کسی کو ایجنڈا سبوتاژ نہیں کرنے دوں گا۔ حقیقی جمہوریت کا راج اور 18 کروڑ عوام کے چہروں پر اطمینان کی مسکراہٹ دیکھنا چاہتا ہوں۔ میری خوشی اللہ کو راضی کرنا ہے۔ میرا منصب وزیر اعظم سے کروڑ گنا بلند ہے، جس کو عوام چاہیں گے وہی کیئر ٹیکر بنے گا۔ 14 جنوری کو 40 لاکھ افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچیں گے۔ ہم جھرلو پارلیمنٹ نہیں عوام کی پارلیمنٹ چاہتے ہیں۔
2012-12-30-Minhaj-ul-Quran-Workers-Convention_03.jpg

وہ گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جو مین سٹریم میڈیا اور چینل 92 کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک 1200مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں براہ راست سنا گیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سیاست میں کرپشن کا راج ہر گز نہ چلنے دیں گے۔پارلیمنٹ میں دولت اور طاقت کے ذریعے پہنچنے کا دروازہ بند کر کے رہیں گے۔ کرپشن کے کھیل کے ختم کرنے کا اعلان 14 جنوری کو ہو گا۔ ملکی وسائل پر چند شہزادوں کو عیاشی نہیں کرنے دینگے۔ شہنشاہ ایران کی طرح عظیم الشان محلات میں رہنے والوں کو یہ جگہیں چھوڑنا ہوں گی ۔جس ملک میں خودسوزیاں،خودکشیاں ہوں اور غریب کو لقمہ نہ ملے وہاں عظیم الشان ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنرز اور وزراء اعلیٰ ہاؤس میں رہنا حرام ہو جاتا ہے۔ کرپٹ استحصالی طبقہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اب14 جنوری کو منزل پا کر پلٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دورہ جات کے دوران کبھی ہوٹل میں نہیں ٹھہرا۔ 32 سالہ تنظیمی،تحریکی زندگی میں ہمیشہ کارکنوں کے گھروں میں ٹھہر کر انکے ساتھ دال روٹی کھائی ہے اور فرش پر سویا ہوں۔ افسوس قومی سرمایے سے 5 اور 7سٹار ہوٹلوں میں رہنے والے ہر کسی کو اپنے کردار کے آئینے میں دیکھتے ہیں۔32سال سے منہاج القرآن کے پیسے سے میں نے اور میری اولاد نے چائے کا گھونٹ اور روٹی کا ایک لقمہ کھایا ہو تو شراب اور خنزیر کی طرح حرام ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے دنیا بھر میں موجود لاکھوں کارکن سراپا قربانی ہیں۔ 14 جنوری کو نئے پاکستان کی تشکیل کریں گے اس کیلئے وہ اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں گے۔ میری تحریک کسی ملک اور ایجنسی کے فنڈ پر نہیں چلتی۔صرف صاحب گنبد خضری کی نگاہ کرم کا حریص ہوں۔میری طاقت میرے کارکنوں کا اخلاص اور عوام کی محبت ہے۔ اس سے بڑی کوئی قوت نہیں۔​
 
Top