تعارف نو وارد

سرور احمد

محفلین
نئ نویلی دلہن کی شرماہٹ ضرب المثل ہے..لیکن ان دیکھے دوستوں کی محفل میں نو وارد رکن کی جھجھک کا احساس خود نو وارد کے علاوہ کسی کو نہیں ہوتا...... کیونکہ دوست اس کی خامیوں پر پردہ عفو ڈال دیا کرتے ہیں.
 

سرور احمد

محفلین
نام محمد سرور ہے،بھارت کا رہنے والا ہوں،مشغلہ تدریس ہے،اردو ادب سے تعلق ہے،شعروشاعری سے ایک خاص لگاؤ ہے.....اور بس
 

کاشف اختر

لائبریرین
محفل میں خوش آمدید! سَروَر صاحب! امید ہے یہاں بھی تدریس کا عمل جاری رکھیں گے! تاکہ ہم محفلین کو بھی شاعری سے خاص لگاؤ پیدا ہوسکے! :):unsure:o_O
 

کاشف اختر

لائبریرین
جی تہہ کردیجیے...زانوئے تلمذ

اب تو یہاں زانوئے تلمذ تہہ کرنے سے رہے! کمپیوٹر ٹیبل پر ہونے کی وجہ سے کرسی پر بیٹھنا پڑتا ہے! ویسے بھی زیادہ دیر زانو تہہ کرلینے پر گھٹنے درد و تکلیف کے باعث دردِ سر بن جاتے ہیں! اب یک نہ شد دو شد!
چلیں ہم زانو تو تہہ کرنے سے بہرِ حال قاصر ہیں! ہاں آپ کے قیمتی مراسلے پڑھ لیا کریں گے! ان شاء اللہ
 
Top