نوشتہِ دیوار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برائے اصلاح

گرنے والی ہے بہت جلد یہ سرکار صبیح
ہاں! نظرآتے ہیں ایسے ہی کچھ آثارصبیح

کارواں یونہی بھٹکتا رہے ہربار صبیح
نیک نیت نہ ہوں‌گرقافلہ سالار صبیح

وہ جو ازخودہی بنے بیٹھے ہیں سردارصبیح
وقت اک دن انہیں لائے گا سرِ دار صبیح

خودکودیتے ہیں وہ دھوکایونہی بیکارصبیح
جوخطاؤں کا نہیں‌کرتے ہیں‌اقرارصبیح

سامنے آکے رہے سچ سرِبازار صبیح
کوئی کتنا ہی کرے جھوٹ کا پرچارصبیح


صبیح الدین شعیبی
 

فاتح

لائبریرین
سبحان اللہ! خوبصورت کلام ہے۔ مبارک باد قبول ہو۔
میرے خیال میں اسے "اصلاحِ سخن" کی بجائے "آپ کی شاعری" کے زمرے میں ہونا چاہیے۔
وہ جو ازخودہی بنے بیٹھے ہیں سردارصبیح
وقت اک دن انہیں لائے گا سرِ دار صبیح​
 

الف عین

لائبریرین
واقعی اچھی غزل ہے. لیکن کس فانٹ میں لکھی ہے، یہاں مجھ سے پڑھی نہیں گئی، کاپی پیسٹ کرنی پڑی تب پڑھی گئی.
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوبصورت غزل ہے صبیح صاحب، لا جواب، واہ واہ واہ کیا خوبصورت اشعار ہیں:

کارواں یونہی بھٹکتا رہے ہربار صبیح
نیک نیت نہ ہوں‌گرقافلہ سالار صبیح

وہ جو ازخودہی بنے بیٹھے ہیں سردارصبیح
وقت اک دن انہیں لائے گا سرِ دار صبیح

سامنے آکے رہے سچ سرِبازار صبیح
کوئی کتنا ہی کرے جھوٹ کا پرچار صبیح

واہ واہ لا جواب
 
Top