نماز کا حکم

عباس خان

محفلین
*نماز کے بارے میں چند احادیث*

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
"میری آنکهوں کی ٹهنڈک کا باعث نماز ہے"

بے نماز کا حکم:
ارشاد باری تعالی ہے:
"بلاشبہ منافقین اللہ سے دهوکہ بازی کرتے ہیں *حالانکہ اللہ انہیں دهوکہ دینے والا ہے( ان کی نشانی یہ کہ) جب وہ نماز کے لیے کهڑے ہوتے ہیں تو نہایت سست کهڑے ہوتے ہیں" ( سورہ النساء 142)*

سورہ توبہ آیت 5 میں ہے کہ: "مشرکین کو جہاں پاؤ قتل کرو اور انہیں پکڑو اور انہیں گهیرو اور ان کے لیے ہر گهات کی جگہ بیٹهو پهر اگر وه توبہ کرکے نماز ادا کرنےاور زکوة دینے لگیں تب انہیں چهوڑ دو"

ارشاد نبوی ہے:
*"بلاشبہ آدمی اور شرک و کفر کے درمیان فرق نماز کا چهوڑنا ہے" (صحیح مسلم: 82)*

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
"جو نماز چهوڑ دے اس کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں"
(مصنف ابن ابی شیبة)

عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں:
*"صحابہ کرام رضوان اللہ علیہ اجمعین ترک نماز کے علاوه کسی گناہ کو کفر نہیں سمجهتے تهے"*
(ترمذی 2622)

*اللہ تعالی فرماتے ہیں:"پهر ان (نبیوں) کے بعد نالا ئق لوگ ان کے جانشین بنے جنهوں نے نماز ضائع کی اور خواہشات کے پیچهے لگ گئے وہ عنقریب (اس)گمراہی کے انجام سے دوچار ہوں گے"*
سورة مریم: 59

رسول اللہ نے نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:
*"جس نے نمازوں کی حفاظت کی،قیامت کے دن یہ نماز اس کے لیے نور،دلیل اور نجات کا سبب ہوگی* *اور جس نے اس کی حفاظت نہ کی اس کے لیے قیامت کے دن کوئی چیز دلیل،نور اور نجات کا سبب نہیں ہو گی اور وہ شخص قارون،ہامان، فرعون اور ابی بن خلف کے ساته ہو گا"*
(مسند احمد)

جنتی لوگ جہنم میں جانے والے اپنے دوستوں سے جہنم میں جانے کا سبب پوچهیں گے تو وہ جوابا کہیں گے:
"جہنمی کہیں گےکہ ہم نماز نہیں ادا کرتےتهے"
سورة مدثر 43

*اللہ پاک ہم سب کو 5 وقت کی نماز اول وقت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین۔*
 
Top