رضا نعت سرور کا ئنات صلی اللہ علیہ وسلم

مؤثرہ

محفلین
رشک قمر ہوں رنگِ رخِ آفتاب ہوں
ذرہ ترا جو اے شہ گردوں جناب ہوں ۔
دُر نجف ہوں گوہرِ پاک خوشاب ہوں ۔
یعنی تراب رہ گزر بُو تراب ہوں۔
گر آنکھ ہوں تو ابر کی چشم پُر آب ہوں۔
دل ہوں تو برق کا دل پر اضطراب ہوں۔
خونیں جگر ہوں طائر بے آشیاں شہا۔
رنگ پریدہ رخِ گل کا جواب ہوں۔
حسرت میں خاک بوسی طیبہ کی اے رضا
ٹپکا جو چشم مہر سے وہ خونِ ناب ہوں۔

 
Top