نعت برائے اصلاح

زلفی شاہ

لائبریرین
لعاب نبی کو شفاء لکھ رہا ہوں
زلف نبی کو گھٹا لکھ رہا ہوں
سجدے میں سر امتی لب پہ جاری
حسیں مانگنے کی ادا لکھ رہا ہوں
ملی کس کو کملی ملا کس کو جبہ
عطائے حبیب خدا لکھ رہا ہوں
لگے جو بھی ذرے نبی کے نعلیں سے
حشر تک میں ان کو بقاء لکھ رہا ہوں
 

x boy

محفلین
عمدہ
کیا یہ آپ نے لکھی ہے
آپ نے لکھی ہے تو استادوں کا شامل ہونا ضروری ہے تاکہ
اس میں کہیں کوئی تصحیح کی گنجائش ہوتو وہ کردیں۔
 
میری دانست میں عروضی غلطیاں بہت زیادہ ہیں یعنی کلام کے بہت سے مصرعے موزوں نہیں ہے۔
باقی آپ جانتے ہی ہیں اساتذہ موجود ہیں انکی آمد کا انتطار کریں
 

الف عین

لائبریرین
ایک منہ میاں استاد تو آگیا ہوں!!
اس کی ممکنہ بحر ہو گی
فعولن فعولن فعولن فعولن
اس طرح مطلع کا ثانی مصرع ہی بحر سے خارج ہے۔
یہ ایک شعر مکمل بحر میں ہے
ملی کس کو کملی ملا کس کو جبہ
عطائے حبیب خدا لکھ رہا ہوں
یہ دوسری بات ہے کہ عطا کرنے والا صرف اور صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ کسی اور کو ، حبیب خدا کے لئے بھی عطا کرنے کی صفت دینا شرک میں شامل ہو جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top