منیر نیازی نظم

ہارون اعجاز نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 15, 2016

  1. ہارون اعجاز

    ہارون اعجاز محفلین

    مراسلے:
    183
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    کل وہ ملی ۔۔۔ جو بچپن میں میرے بھائی سے کھیلا کرتی تھی
    جانے تب کیا بات تھی اُس میں ۔۔۔ مجھ سے بہت ہی ڈرتی تھی

    پھر کیا ہوا ؟ وہ کہاں گئی ؟ اَب کون یہ باتیں جانتا ہے
    کب اِتنی دُوری سے کوئی ۔۔۔ شکلوں کو پہچانتا ہے

    لیکن اب جو ملی ہے مجھ سے ۔۔۔ اَیسا کبھی نہ دیکھا تھا
    اُس کو اتنی چاہ تھی میری ، میں نے کبھی نہ سوچا تھا
    نام بھی اُس نے بچے کا ۔۔۔ میرے ہی نام پہ رکھا تھا

    پھر کہیں اُس سے بچھڑ نہ جاؤں ۔۔۔ اَیسے مجھ کو تکتی تھی
    کوئی گہری بات تھی جی میں ۔۔۔ جسے وہ کہہ بھی نہ سکتی تھی

    ایسی چُپ اور پاگل آنکھیں ، دمک رہیں تھیں شدت سے
    میں تو سچ مچ ڈرنے لگا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اُس خاموش محبت سے

    شاعر : منیر نیازی
    مجموعہ : "جنگل میں دھنک"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب!

    منیر نیازی بھی کیا کیا باتیں کرتے ہیں۔ :)
     
  3. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,138
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    ایسی چُپ اور پاگل آنکھیں ، دمک رہیں تھیں شدت سے
    واہ واہ کیا کہنے واہ
     
  4. ہارون اعجاز

    ہارون اعجاز محفلین

    مراسلے:
    183
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت شکریہ :)
     
  5. ہارون اعجاز

    ہارون اعجاز محفلین

    مراسلے:
    183
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شکریہ جناب
     
  6. امیر حمزہ

    امیر حمزہ محفلین

    مراسلے:
    44
    جھنڈا:
    Pakistan

اس صفحے کی تشہیر