نظم

صدیق صادق

محفلین
حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے​
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے​
کسی چراغ میں ہم ہیں کسی کنول میں تم​
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے​
وہ کیا وصال کا لمحہ تھا جس کے نشے میں
تمام عمر کی فرقت ہمیں گوارا ہے
ہر اک صدا جو ہمیں بازگشت لگتی ہے
نجانے ہم ہیں دوبارا کہ یہ دوبارا ہے
وہ منکشف مری آنکھوں میں ہو کہ جلوے میں
ہر ایک حُسن کسی حُسن کا اشارا ہے
عجب اصول ہیں اس کاروبارِ دُنیا کے
کسی کا قرض کسی اور نے اُتارا ہے
کہیں پہ ہے کوئی خُوشبو کہ جس کے ہونے کا
تمام عالم ِموجود استعارا ہے
نجانے کب تھا! کہاں تھا مگر یہ لگتا ہے
یہ وقت پہلے بھی ہم نے کبھی گزارا ہے
یہ دو کنارے تو دریا کے ہو گئے ، ہم تم!
مگر وہ کون ہے جو تیسرا کنارا ہے!​
 
گلزار خان

محفلین
صدیق یعنی سچا صدیق بھائی نظم امجد اسلام امجد کی ھے آپ کو تخلیق کار کا نام یا حوالہ دینا چاہیے تھا اور دوسرا تعارف کی لری میں جاکر پہلے اپنا تعارف پیش کردو
 
صدیق صادق

محفلین
گلزار بھائی میں آئیندہ حوالہ کے بغیر نہیں پوسٹ کروں گا معذرت
اور تعارف بھی دے دونگا ابھی مجھے سیکھنے دیں اس ویب سائیٹ کو چلانا کیسے ہے کیوں کہ میری اردو کافی کمزور ہے اس لیے کچھ مشکلات ہیں اردو ویب سائٹ چلانے میں
شکریہ
 
صدیق بھائی حوالہ کے بغیر کسی کی نظم شایع کرنا یعنی تخلیق کار کے ساتھ ذیادتی کرنا ھے اور معذرات کی کوئی بات نہیں تعارف کا لنک میں نے آپ کو آپ کے کہنے سے پہلے ہی لنک دے دیا ھے خود بھی سیکھنے کی جسجو میں لگے رہیں اور ہمیں بھی سکھائیں اور جہاں تک رہی بات اس ویب کو چلانے کی بات تو انسان جب سمندر میں خودتا ھے تو کنارہ کہیں نا کہیں سے مل ہی جاتا ھے ۔ اردو میری بھی کمزور ھے اس لیے بار بار لکھ کر مٹاتا ہوں اور اپنی غلطیوں پر نظر رکھنے کی بہپور کوشیش کرتا ہوں امید ھے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔۔
 
Top