نظم: مثال عشق

مثال عشق

عشق کی وہ مثال ہے جیسے،
کوئی سگریٹ تم نے سلگائی،
اور وہ ٹھیک سے سلگ نہ سکی،
اس کا ہر کش تمہیں ایذا دے گا
پر بجھانے کو جی نہ مانے گا!

مہدی نقوی حجازؔ
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
مثال عشق

عشق کی وہ مثال ہے جیسے،
کوئی سگریٹ تم نے سلگائی،
اور وہ ٹھیک سے سلگ نہ سکی،
اس کا ہر کش تمہیں ایضا دے گا
پر بجھانے کو جی نہ مانے گا!

مہدی نقوی حجازؔ
بہت خوب مہدی بھائی

ایضا سےمراد َ؟؟ یہاں؟ (کہیں ایذا تو نہیں)
 

نایاب

لائبریرین
سگریٹ بطور مثال عشق ۔۔
بہت خوب
سگریٹ کی طرح ہی عاشق پل پل سلگتا ہے ۔ دل دھکتا ہے ۔
اور فنا کی جانب سفر جاری رہتا ہے ۔
جیسے سگریٹ انسان کو پیتا ہے
ویسے ہی عشق عاشق کو پیتا ہے ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
سگریٹ بطور مثال عشق ۔۔
بہت خوب
سگریٹ کی طرح ہی عاشق پل پل سلگتا ہے ۔ دل دھکتا ہے ۔
اور فنا کی جانب سفر جاری رہتا ہے ۔
جیسے سگریٹ انسان کو پیتا ہے
ویسے ہی عشق عاشق کو پیتا ہے ۔۔۔ ۔۔۔
بہت دعائیں
بہت آداب حضور! خدا سلامت رکھے
 
مثال عشق

عشق کی وہ مثال ہے جیسے،
کوئی سگریٹ تم نے سلگائی،
اور وہ ٹھیک سے سلگ نہ سکی،
اس کا ہر کش تمہیں ایذا دے گا
پر بجھانے کو جی نہ مانے گا!

مہدی نقوی حجازؔ
بہت خوب مہدی بھائی۔۔۔

کیا ایذا کی ی کو گرانا ٹھیک ہے؟
 
Top