محسن نقوی نظم - تمھیں کس نے کہا تھا - محسن نقوی

محمداحمد

لائبریرین
تمھیں کس نے کہا تھا؟

تمھیں کس نے کہا تھا
دوپہر کے گرم سورج کی طرف دیکھو
اور اتنی دیر تک دیکھو
کہ بینائی پگھل جائے
تمھیں کس نے کہا تھا؟
آسماں سے ٹوٹتی اندھی اُلجھتی بجلیوں سے
دوستی کر لو
اور اتنی دوستی کرلو
کہ گھر کا گھر ہی جل جائے
تمھیں کس نے کہا تھا؟

محسن نقوی


یہ نظم "ابنِ سعید"(سعود بھائی) کے نام کہ "چاچو ٹائپنگ ہیلپر" کی آزمائش کا سبب بنی۔
 
Top