نظم۔ دُعا۔ شفیقی عہدی پوری

فرحت کیانی

لائبریرین
دُعا

میرے مولا میرے داتا
ہر اک کا ہے تجھ سے ناتا
ساری دنیا تُو نے بنائی
پُھولوں اور پھلوں سے سجائی
جنگل اور پہاڑ بنائے
باغوں میں پھل پھول لگائے
تُو نے ہی انسان بنائے
تُو نے ہی حیوان بنائے
علم سکھانے والا تُو ہے
عقل بڑھانے والا تُو ہے
ہم کو سیدھی راہ دکھا دے
نیک بنا دے ، ایک بنا دے
مل جُل کر ہم کام سنواریں
نام پہ تیرے جان کو واریں
ہم محتاجوں کے کام آئیں
بھٹکے ہوئے ہوؤں کو راہ دکھائیں
اپنے دیس کا کام بنائیں
اپنے دیس کا نام بڑھائیں

میرے مولا میرے داتا
سب ہیں تیرے تُو ہے سب کا

از شفیقی عہدی پوری
 
Top