نریندر مودی کا وزیر اعظم بننا بھارت کیلئے تباہ کن ہوگا،من موہن سنگھ

کاشفی

محفلین
نریندر مودی کا وزیر اعظم بننا بھارت کیلئے تباہ کن ہوگا،من موہن سنگھ
20141316235.jpg

اسٹاف رپورٹ
نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے تیسری بار وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعظم کے مطابق پاکستان آنے کی خواہش برقرار ہے۔

نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کارکردگی اچھی نہیں رہی۔ غلطیوں سے سبق سکھیں گے۔ من مون سنگھ کے مطابق وہ تیسری بار وزیر اعظم نہیں بنے گیں، راہول گاندھی وزارت عظمی کے امیدوار بننے کی صلاحییت رکھتے ہیں۔

من موہن سنگھ نے پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ سابق صدر اور جنرل مشرف کے دور میں پاک بھارت تعلقات میں بہتری کی جانب گامزن تھے۔ وزیراعظم کے مطابق موزوں حالت کی بنا پر پاکستان نہیں آسکے تاہم پاکستان دورے کی خواہش برقرار ہے۔

وزارت عظمیٰ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ راہول گاندھی اس سلسلے میں ایک معتبر اور مضبوط امیدوار ہیں اور امید ہے کانگریس اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مناسب وقت پر کرے گی۔ نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے امکانات پر من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ یہ بھارت کے لئے تباہ کن ہوگا۔

پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم نے مہنگائی، کرپشن اسکینڈلز اور کمزور معاشی ترقی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا تاہم دیہی عوام اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا دفاع بھی کیا۔ سماء
 
Top