نجم سیٹھی یا ذکا اشرف

شمشاد

لائبریرین
آجکل پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں۔ کبھی نجم سیٹھی اور کبھی ذکا اشرف۔

تین دن قبل ہائی کورٹ نے ذکا اشرف کو بحال کیا تھا اور آج پھر سے نجم سیٹھی کُری سے قبضہ کر چکے ہیں۔ ابھی عدالتی فیصلہ آنا باقی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
یہ عجیب مذاق ہے۔

کل تو ذکا اشرف بحال تھے۔

نجم سیٹھی جان چھوڑے پر آمادہ نہیں لگتے۔
 
نجم سیٹھی پر حکومت کی نظر کرم ہے اور ذکاء اشرف پر نظر عتاب۔
میرے خیال میں کسی تیسرے کو میرٹ پر لایا جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
نجم سیٹھی پر حکومت کی نظر کرم ہے اور ذکاء اشرف پر نظر عتاب۔
میرے خیال میں کسی تیسرے کو میرٹ پر لایا جائے۔

بھرتیاں میرٹ پر ہونے لگیں تو اس طرح کے مسئلے ہی نہ ہوں۔

ویسے نجم سیٹھی کے احسانات چکانے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے کیا۔ کرکٹ نے کسی کا کیا بگاڑا ہے۔ :)
 
بھرتیاں میرٹ پر ہونے لگیں تو اس طرح کے مسئلے ہی نہ ہوں۔

ویسے نجم سیٹھی کے احسانات چکانے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہے کیا۔ کرکٹ نے کسی کا کیا بگاڑا ہے۔ :)
کرکٹ بورڈ کی چئرمینی ہمیشہ حکمرانوں کے دوستوں کو نوازنے کا طریقہ رہی ہے۔ چاہے کوئی حکمران ہو۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ویسے کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے کہ نجم سیٹھی کو مار مار کے اس کا بھرکس نکال دوں۔ پتا نہیں کیوں :D
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
کیوں بھئی اتنا غصہ کیوں؟
مجھے خود نہیں پتا۔ اس بندے کی شکل دیکھتے ہی غصہ آ جاتا ہے :mad:
میں اور میرے کچھ دوست اکثر نجم سیٹھی کو کُٹ لگانے کے پلان بنا رہے ہوتے ہیں، ایسے ایسے طریقے سے کہ محفل پر شئیر کرنا دشوار ہے :D
 
محمداحمد

لائبریرین
ذکا اشرف کا تو پتہ نہیں لیکن کم ازکم نجم سیٹھی کی کرکٹ کے منظر نامے میں موجودگی مجھے تو بے حد کَھلتی ہے۔

خدا ہمیں اس شخص سے نجات دے۔
 
Top