ناول کی پسندیدگی کا شخصیت سے تعلق ؟؟

حجاب

محفلین
کردار کو پرکھنے اور سمجھنے کے لیئے بہت سارے کوئز موجود ہیں ۔ ماہرینِ نفسیات ہر روز اس طرح کے تجربے کرتے رہتے ہیں ، جس سے آدمی کی فطری سائیکی کا احوال سامنے لایا جا سکے ۔یہاں بھی ایک سوالنامہ دیا جا رہا ہے ، اس سے آپ کے باطنی کردار اور سوچوں کا کچھ احوال آپ کو معلوم ہوسکے گا ۔( ڈرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہے ;) آپ کا کوئی خفیہ راز ظاہر نہیں ہوگا ;) لہٰذا بلا خوف جواب دیں :)
اگر آپ کو ناول پڑھنے کا شوق ہے تو یہ بتائیں کہ آپ کس قسم کے ناول زیادہ شوق سے پڑھتے ہیں ۔

1 ۔ رومانی ۔
2 ۔ سماجی یا ادبی ۔
3 ۔ جاسوسی ۔
4 ۔ تاریخی ۔
5 ۔ سائنسی ۔
6 ۔ پراسرار ( مافوق الفطرت واقعات والے )

ان میں سے کوئی ایک سلیکٹ کریں ، اور جواب کا انتظار کریں :)
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

تعبیر

محفلین
ارے واہ حجاب آپ کافی عرصے کے بعد پرانے موڈ اور ٹاپک کے ساتھ نطر آئی ہیں :)

مجھے تو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ایک ساتھ کافی سارے اچھے لگ رہے ہیں

جیسے
رومانوی ،تاریخی، سماجی
مجھ سے ایک سلیکٹ نہیں ہو رہا :(
مجھے باتونی اور مزاحیہ کردار اچھے لگتے ہیں ویسے :grin:
 

سارہ خان

محفلین
میں تو ہر طرح کے ناول شوق سے پڑھتی ہوں ۔۔ سائنسی کو چھوڑ کر ۔۔ اب کونسا ایک منتخب کروں ۔۔:confused:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب

مجھے تو صرف آخری یعنی پُراسرار پسند نہیں ، صرف ایک اسی کو چھوڑ کر باقی تو سب پسند ہیں ۔
 

حجاب

محفلین
ارے واہ حجاب آپ کافی عرصے کے بعد پرانے موڈ اور ٹاپک کے ساتھ نطر آئی ہیں :)

مجھے تو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ ایک ساتھ کافی سارے اچھے لگ رہے ہیں

جیسے
رومانوی ،تاریخی، سماجی
مجھ سے ایک سلیکٹ نہیں ہو رہا :(
مجھے باتونی اور مزاحیہ کردار اچھے لگتے ہیں ویسے :grin:

شکریہ تعبیر ، ایسا کوئی سوالنامہ کافی عرصے بعد ملا ہے تو پوسٹ کر دیا ، آپ کے پاس ہو تو آپ بھی پوچھیئے گا محفل پر :)
 

سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔ اب کون لکھے پرچیاں ۔۔ جو زیادہ پسندیدہ ہین وہ لکھ دیتی ہوں ۔۔

پر اسرار اور رومانوی ۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
سماجی اور ادبی ،،

01dance2.gif
 
Top