نام بھی مت لو !

فرخ منظور

لائبریرین
محترمہ اس قسم کے کلپ کبھی بھی شئیر نہ کیا کریں۔ کیونکہ آپ خود بھی اس پراپگنڈے کو پھیلانے کا آلۂ کار بن رہی ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اس میں کیا نامناسب بات ہے؟ مجھے تو انتہائ معقول ویڈیو لگی۔

اس میں نامناسب بات یہ ہے کہ خواہ مخواہ مسلمانوں کا مغرب کے خلاف غصہ بڑھے گا۔ حالانکہ یہ ویڈیو شاید چند افراد کی رائے ہو لیکن اس سے مسلمانوں کے غیص و غضب میں اضافہ ضرور ہو گا۔ یہ ایک پراپگنڈہ ویڈیو ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اس فورم میں کسی بھی طرح کے پراپگنڈہ کی اجازت ہونا چاہیے۔
 

زیک

مسافر

اس میں نامناسب بات یہ ہے کہ خواہ مخواہ مسلمانوں کا مغرب کے خلاف غصہ بڑھے گا۔ حالانکہ یہ ویڈیو شاید چند افراد کی رائے ہو لیکن اس سے مسلمانوں کے غیص و غضب میں اضافہ ضرور ہو گا۔ یہ ایک پراپگنڈہ ویڈیو ہے۔ میرا نہیں خیال کہ اس فورم میں کسی بھی طرح کے پراپگنڈہ کی اجازت ہونا چاہیے۔

مجھے فرخ کی رائے سے پورا اتفاق ہے۔

کیا آپ دونوں نے یہ پوری ویڈیو سنی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے اعتراف ہے کہ میں نے بھی پوری ویڈیو نہیں دیکھی تھی، لیکن بعد میں پوری ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کا درست مطلب پتا چلا۔
 

وجی

لائبریرین
یہ داؤد وارنزبائی علی کا گانا ہے
اور میرا نہیں خیال اس میں کوئی ایسی بات ہے
 

ظفری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اس ویڈیو کو دیکھنے سے زیادہ سننے کی ضرورت ہے ۔ :)
اس وڈیو کا مقصد میں جو سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ مغرب میں اسلام کا جو تصور نو گیارہ کے بعد ابھرا ہے ۔ اس سے مغرب میں اسلام اور پیغمبرِ اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہوئیں ہیں ۔ لوگ اسلام کے حوالے سے بات سننے سے کترانے اور تعصب برتنے لگے ہیں ۔ لہذا اس ویڈیو کو ان لوگوں کی غلط فہمیوں سے شروع کیا گیا ہے کہ وہ اس طرف متوجہ ہوں اور پھر آخر میں اسلام اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام صحیح طور پر سمجھیں ۔ آج کل عموماً لوگ اس موضوع سے کتراتے ہیں ۔ اس لیئے اس میں نفسیاتی پہلو رکھ کر ان کی غلط فہمی دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ تاکہ وہ اس عنوان کو دیکھ کر اس طرف متوجہ ہوں اور پوری بات سنیں ۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
واقعی میں نے ویڈیو مکمل نہیں سنی تھی۔ لیکن مکمل سننے کے بعد بھی یہ انداز مجھے کچھ زیادہ بہتر نہیں لگا۔ ایسے لگا جیسے ایک دام میں رکھ کر دوسرے کو پھنسایا جائے۔ حالآنکہ اس کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔ ویسے بھی صرف ایک نظم سے کسی پر کیا اثر ہو گا۔
 
جی دراصل یہ سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ ہے کہ مکہ کے راستوں پر ایک بڑھیا اکیلی بوجھ اٹھائے جارہی ہے کہ ایک نوجوان اس سے بوجھ لے لیتا ہے، اسے گھر تک چھوڑتا ہے ۔ اس کی مہربانی سے متاثر ہو کر بڑھیا اسے سارا راستہ دعائیں دیتی ، نصیحتیں کرتی آئی ہے کہ محمد ( صلى اللہ عليہ وسلم) نامی جوان سے بچنا ۔

گھر کے آگے پہنچ کر وہ اس مہربان جوان کا شکریہ ادا كرتى ہے اور نام پوچھتی ہے ۔

جواب ملتا ہے : محمد ! ( صلى اللہ عليہ وسلم )

وہ اسى وقت كلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جاتى ہے ۔

کلپ میں موجود یہ نشید بڑھیا كی باتوں پر مشتمل ہے ۔

اگر آپ اس کے لیرکس پہ غور کریں تو اس زمانے کی بڑھیا نے جو کہا وہی آج اسلام بیزار کر رہے ہیں ۔ جواب وہی دینا چاہیے جو اس مہربان رحمت للعالمين ( صلى اللہ عليہ وسلم ) نے دیا ۔یہی نشید كا مورل تھا، یہی پوسٹ كا مقصد بھی ۔
 

عمار عاصی

محفلین
بے حد خوبصورت ویڈیو ہے اور اس بات کا ثبوت کہ اسلام نبی کریم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کے حسن اخلاق سے پھیلا ہے۔
 
Top