نبیل
تکنیکی معاون
ابھی اردو جریدے پر کام نے زور نہیں پکڑا۔ دراصل ہم الگ سے ایک سب ڈومین میں جملہ انسٹال کرکے اس پر جریدہ سیٹ اپ کرنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے کم از کم کام کی مشق ضرور کی جا سکتی ہے۔ میں نے جن نامہ نگاروں کے اکاؤنٹ تشکیل دیے تھے ان میں سے کئی ابھی تک لاگ ان تک نہیں ہوئے۔ اگر آپ لوگ اس کام کو وقت نہیں دے سکتے تو کوئی بات نہیں، آپ مجھے ذاتی پیغام کے ذریعے اطلاع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لاگ ان ہونے یا مضمون سبمٹ کرنے میں کوئی دقت پیش آ رہی ہے تو آپ اس سلسلے میں بھی بلا جھجک سوال پوچھ سکتے ہیں۔
اس وقت جملہ کے ایڈمن رائٹس مہوش علی اور شمیل قریشی کے پاس ہیں۔ شاکر اب منیجر کے سٹیٹس پر ہیں۔ ان دوستوں سے گزارش ہے کہ کم از کم ایڈمن بیک اینڈ کے فنکشنز سے کچھ واقفیت حاصل کریں۔ آغاز کے طور پر جملہ کے سیکشن اور کٹیگریز بنائے جا سکتے ہیں۔
جریدے پر فل سکیل کام پر آغاز سے پہلے دراصل میں دوستوں سے جملہ کے ایک کمپوننٹ کے سلسلے میں کچھ صلاح مشورہ کر رہا ہوں جس کے ذریعے ایک آن لائن میگزین سیٹ اپ کرنا قدرے آسان ہو جائے گا۔