ناز مظفر آبادی کی "دسترس"

شمشاد

لائبریرین
ناز مظفر آبادی کی "دسترس"

اصل پيغام ارسال کردہ از: شمشاد
وہ تو ہوا جو ہوا لیکن آپ ہیں کہاں؟ اور اتنا کم کم کیوں آتی ہیں؟


اصل پیغام ارسال کردہ از: خرد اعوان
میں وہاں‌ہوں جہاں‌سے مجھ کو میری خبر نہیں‌آتی ۔

بس کام میں بزی رہتی ہوں اس لیے اور آپ سے ایک مشورہ درکار تھا ۔ چلیں یہیں پوچھ لیتی ہوں‌۔ میرے پاس ناز مظفر آبادی کی " دسترس " موجود ہے ۔ سوچ رہی تھی کہ پورے مجموعے کے کلام کو ترتیب وار ٹائپ کرکے صرف محفل پر لگا دوں ۔ ویسے ان کا کچھ کلام دیگر فورمز پر تو مل جاتا ہے لیکن مجموعہ کلام مکمل میرا خیال ہے کہ کہیں نہیں ہے ۔ اب اس کے لیئے اجازت کس کی لی جائے یہ سمجھ نہیں آرہا تھا ۔ اگر کاپی رائٹ کا مسئلہ نہ ہو تو وہ بک میں‌اردو محفل کو ٹائپ کرکے گفٹ کرنا چاہتی ہوں‌۔

شگفتہ یہ مندرجہ بالا پیغام خاص آپ کے لیے ہے۔ آپ خرد اعوان کی خدمات سے فوری فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں مناسب مشورے سے نوازیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت شکریہ شمشاد بھائی ، میں نے آپ کو اور خرد کو ذپ رپلائی کر دیا ہے امید ہے خرد اس بارے میں آگاہی حاصل کر لیں گی ۔ اگر دیگر اراکین اس کلام کی کاپی رائٹ حیثیت کے بارے میں نشاندہی کر سکیں تو ذپ کی صورت یا یہیں اسی دھاگے میں کر دیں ۔ شکریہ
 
Top