نائیجیریا میں شدت پسندوں نے مسجد پر حملہ کرکے 35 نمازیوں کو شہید کردیا، فوجی حکام

صرف علی

محفلین
ابوجا: نائجیریا کی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ اسلامی شدت پسند گروپ ’’بو کو حرام‘‘ نے فو جیوں کا بھیس بدل کر شمال مشرقی نا ئجیریا میں ایک مسجد پر حملہ کر کے 35 نمازیوں کو شہید کر دیا۔

نائجیریا کی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بو کو حرام کے شدت پسندو ں نے شمال مشرقی گاؤں ڈمبا میں واقع مسجد پر حملہ اس لئے کیا کیوں کہ مقامی افراد نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا تھا، حملے میں35 نمازی شہید اور 14 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب بوکو حرام کی جانب سے ابھی تک واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے،اس سے قبل 11 اگست کو بھی بوکو حرام کے شدت پسندوں نے کونڈوگا نامی گاؤں میں ایک مسجد پر دھاوا بھول کر 47 نمازیوں کو جاں بحق کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ بو کو حرام گروپ نے 2009 سے نائیجیریا کی حکومت کے خلاف بغاوت شروع کر رکھی ہے جس میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
http://www.express.pk/story/166249/
 
Top